Code : 3075 18 Hit

کرونا کی وجہ سے عمرہ بند کردیا جائے:سعودی میڈیا کارکنان کا مطالبہ

سعودی میڈیا کے کارکنوں نے ملک میں کورونا وائرس کے مزید پھیلاؤ کے خوف سے عمرہ کو کو روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:السومریہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی میڈیا کے کارکنوں نے ملک میں کورونا وائرس کو مزید پھیلانے کے خوف سے عمرہ کی ادائیگی کی معطلی کا مطالبہ کیا ہے۔
سعودی میڈیا کے کارکن وحید الغامری نے کہا کہ پڑوسی ممالک میں کورونا وائرس کے بعد غیر ملکی مسافروں کے لئے عمرہ کے عمل کو روک دیا جائے۔
چین سے کورونا وائرس کے پھیلاؤ اور مکہ مکرمہ جیسے شہر میں اس کے ابھرنے کے بعد ، جہاں مختلف ممالک کے لوگ موجود ہیں ، الغامدی کی سعودی عرب میں اس وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کی اپیل نے اس ملک میں کافی ہنگامہ آرائی کی ہے۔
اس کے علاوہ سعودی مصنف ایرج  الجہنی نے کہا کہ حج کے علاوہ تمام غیرضروری سفروں کو بھی منسوخ کیا جانا چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ  ملک میں یہ بیماری پھیل رہی ہے اور سعودی حکام اس سے لاتعلقی دکھا رہے ہیں۔
سعودی وزارت صحت نے کہاہے کہ اس نے کویت میں "کورونا وائرس" سے متاثرہ سعودی شہری کے علاج کے لیے انھوں کویت کے اپنے ہم منصب کے ساتھ ضروری گفتگو کی ہے۔
سعودی سرکاری نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کی وزارت صحت نے ایک بیان میں اعلان کیا ہے کہ سعودی شہری علاج ہونے تک کویت میں موجود رہے گا۔
سعودی عرب کے پاسپورٹ ادارے کے سربراہ  نے بھی اس بات پر زور دیا کہ سعودی  شہریوں کے ایران سفر کرنے پر اور ایران سے آنے والے غیر سعودی شہریوں پر باضابطہ طور پر پابندی جاری ہے۔
الجزیرہ نیوز کے مطابق ، کویت میں کوروناکے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 8 ہوگئی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین