ولایت پورٹل: مرجع عالی قدر عالم تشیع حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی سے آج ہندوستان سے تشریف لائے علماء کے ایک وفد نے ملاقات کی جس میں انہوں نے معاشرے میں علماء کے تبلیغی کردار کی وضاحت ہوئے فرمایا: دین اسلام علماء کے وظائف مقرر ہیں کہ وہ پہلے مرحلے میں خود اسلامی اخلاق سے متخلق ہوں اور پھر اپنے معاشرے میں لوگوں کو خیر ، نیکی اور سعادت کی طرف دعوت دیں۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے اپنے بیان میں فرمایا: اسلام میں جس کا جنتا مرتبہ بلند ہوتا ہے اس کی ذمہ داریاں بھی سنگین ہوتی ہیں اور چونکہ علماء کی منزلت امت کے ہر طبقہ سے عظیم ہے تو ان ذمہ داریاں بھی آج ہر دور سے زیادہ سنگین ہیں۔ لہذا کوئی یہ تصور نہ کرے کہ اسلام نے علماء کے چہروں کی طرف دیکھنے کو عبادت ویسے ہی قرار نہیں دیا بلکہ یہ سب ان کے کندھوں پر عائد ذمہ داریوں کے سبب ہے۔
معظم لہ نے پوری امت سے اور خاص طور پر مسلمان علماء اور دانشوروں کو تأکید کی ہے کہ آج امریکہ اور اسرائیل مل کر فسطینوں کے حقوق کو پامال کرنا چاہتے ہیں اور اس ارض مقدس کو ہڈپنا چاہتے ہیں لہذا آج امت کو اتحاد کا مظاہرہ کرتے ہوئے میدان عمل میں آنا ہوگا۔آج علماء کو سکوت نہیں کرنا چاہیئے بلکہ قدس شریف کو محور بنا کر متحد ہوکر اسلامی حمیت کا مظاہرہ کرنا چاہیئے چونکہ ہم دور کھڑے ہوکر تماشا نہیں دیکھ سکتے بلکہ ہمیں اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنا ہوگا۔
حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی تأکید کی کے علماء کو فلسطین کے مسئلہ میں پوری امت کو ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت ہے اور اگر ساری امت متحد ہوگئی تو پھر عالمی سامراج قبلہ اول کو ہم سے چھین نہیں سکتا۔
انہوں نے امت کے درمیان اتحاد و ہمدلی پر تأکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں کوئی جغرافیائی حدود و سرحد معین نہیں ہے بلکہ سارے مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور اگر ہم نے سب کو ایک ساتھ ملانے میں کوتاہی کی تو اللہ کے یہاں جوابدہی سخت ہوگی۔
نیز آیت اللہ ہمدانی نے دشمنوں کی سازشوں سے خبردار کرتے ہوئے کہا کہ: ہمارا دشمن ایک لمحہ کے لئے بھی خاموش نہیں بیٹھا ہے بلکہ وہ مسلسل ریشہ دوانیوں میں مصروف ہے اور وہ مسلمانوں کے درمیان تفرقہ پھیلا کر ہمیں نت نئے مسائل میں الجھائے رکھنا چاہتا ہے تاکہ ہم اپنی دینی اور اسلامی میراث سے بے بہرہ بن کر ان کی کرتوتوں کا تماشا کرتے رہیں۔
ہندوستانی علماء کے ایک وفد کی آیت اللہ نوری ہمدانی سے ملاقات؛پوری امت کو مسئلہ فلسطین پر متحد ہونے کی ضرورت
حضرت آیت اللہ العظمیٰ نوری ہمدانی تأکید کی کے علماء کو فلسطین کے مسئلہ میں پوری امت کو ساتھ لیکر چلنے کی ضرورت ہے اور اگر ساری امت متحد ہوگئی تو پھر عالمی سامراج قبلہ اول کو ہم سے چھین نہیں سکتا۔انہوں نے امت کے درمیان اتحاد و ہمدلی پر تأکید کرتے ہوئے کہا کہ اسلام میں کوئی جغرافیائی حدود و سرحد معین نہیں ہے بلکہ سارے مسلمان ایک دوسرے کے بھائی ہیں اور اگر ہم نے سب کو ایک ساتھ ملانے میں کوتاہی کی تو اللہ کے یہاں جوابدہی سخت ہوگی۔

wilayat.com/p/2942
متعلقہ مواد
یوم قدس ریلیوں میں شریک ہونے کے اسباب:یوم القدس کون سا دن ہے؟
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین