Code : 2844 47 Hit

یوکرائنی وزیراعظم اپنے عہدہ سے مستعفی

یوکرائن کے وزیراعظم اولیکسی ہونچرک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

ولایت پورٹل:فرانسیسی خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق یوکرائن کے وزیراعظم اولیکسی ہونچرک نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے، اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے وزیر اعظم نے حکومت کے اندرونی اختلافات کی بنا پر عہدے سے استعفی دیدیا ہے، اطلاعات کے مطابق یوکرائن کے وزیراعظم اولیکسی ہونچرک نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ فیس بک پر کی گئی ایک پوسٹ میں کہا ہے کہ اس نے  اپنی عزت اور ساکھ پر اٹھنے والے شکوک و شبہات کو ختم کرنے کیلئے اپنا استعفیٰ صدر ولادیمیر زیلنسکی کو بھجوا دیا ہے،ادھر یوکرائن کے صدارتی دفتر کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں کہاگیاہے کہ انہیں استعفیٰ موصول ہوگیاہے اور ا س پر جلد ردعمل ظاہرکیاجائے گا۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین