یوکرین کو غیر معمولی کساد بازاری کا سامنا

بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ روسی فوجی حملہ یوکرین کو غیر معمولی کساد بازاری کی طرف لے جا رہا ہے۔

ولایت پورٹل:بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے خبردار کیا ہے کہ اگرچہ یوکرین کی حکومت اب بھی موثر ہے اور اس کا بینکنگ نظام مستحکم ہے، روس کی فوجی کارروائی ملک کو غیر معمولی کساد بازاری کی طرف لے جا رہی ہے، اس بڑی عالمی اقتصادی تنظیم کے اندازوں کے مطابق، 2022 میں یوکرین کی جی ڈی پی میں کم از کم 10 فیصد کمی واقع ہو جائے گی، یہ فرض کرتے ہوئے کہ یہ تنازعہ فوری طور پر ختم ہو جائے گا، تاہم اگر تنازع لبنان، عراق، شام یا یمن کی جنگوں کی طرح جاری رہے تو یہ زوال 25 سے 35 فیصد کے درمیان ہوگا۔
 بین الاقوامی مالیاتی فنڈ نے یہ بھی کہا کہ یہ جنگ عالمی غذائی تحفظ کو بھی خطرے میں ڈال رہی ہے، ادھر عالمی بینک کے سربراہ نے اعلان کیا کہ عالمی معیشت پر روس کے خلاف مغربی پابندیوں کا یوکرین کی جنگ سے زیادہ اثر پڑے گا۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین