Code : 2590 48 Hit

امریکہ کی شمالی کوریا کو دھمکی

اقوام متحدہ میں امریکی ایلچی کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کا میزائل کا تجربہ نتیجہ خیز نہیں ہے اور پیانگ یانگ کو اس کے نتائج کا سامنا کرنا ہوگا۔

ولایت پورٹل:اس وقت جب شمالی کوریا اور امریکہ کے درمیان مذاکرات تعطل کا شکار ہیں ، واشنگٹن نے ایک بار پھر پیانگ یانگ کو متنبہ کیا ہے کہ طویل فاصلہ تک مار  کرنے یا جوہری بیلسٹک میزائلوں کے تجربے سے ان کے ملک کو نقصان پہنچے گا۔
ولایت پورٹل:اقوام متحدہ میں امریکی سفیر کیلی کرافٹ نے سلامتی کونسل کے اجلاس میں کہا کہ شمالی کوریا کے میزائل تجربات ان مقاصد کے حصول میں "متضاد" ہوں گے جن پر امریکی صدر نے شمالی کوریا کے رہنما سے ملاقاتوں کے دوران دو بار تبادلہ خیال کیا تھا،کرافٹ نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ پیانگ یانگ دشمنی سےباز آجائے  گا ، انہوں نے متنبہ کیا کہ اگر ایسا نہیں ہوتا ہے تو ، سلامتی کونسل کو شمالی کوریا کے خلاف کارروائی کے لئے تیار رہنا چاہئے،تاہم اس کے باوجودانہوں نے اصرار کیا ہے کہ امریکہ شمالی کوریا کے ساتھ مذاکرات میں لچک دکھانے کے لئے تیار ہے،یادرہے کہ کچھ دن پہلے ہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ٹویٹر پر شمالی کوریا کے رہنما کو متنبہ کیا تھا کہ وہ ان کے نفرت انگیز اقدامات کی وجہ سے  شمالی کوریااپنا سب کچھ کھو دے گا ،ٹرمپ کی جانب سے دی جانےوالی دھمکی کے اگلے ہی دن پیانگ یانگ نے انھیں نرالا انسان کہتے ہوئے زور دیا  کہ شمالی کوریا  کے پاس کھونے کے لئے کچھ نہیں ہے،واضح رہے کہ شمالی کوریا کو برسوں سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی شدید پابندیوں کے ساتھ ساتھ امریکی پابندیوں کا بھی سامنا ہے، شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان نے جزیرہ نما کوریا کے ایٹمی نہ ہونے کے بارے میں ٹرمپ سے دو بار بات کی ہے ، لیکن واشنگٹن  کی جانب سےکسی بھی طرح کی مراعات دینے سے انکار کرنے کے بعد مذاکرات عملی طور پر ناکام ہوگئے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम