Code : 1884 27 Hit

امریکی فوجیوں کو عراق سے جانا ہوگا:الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر

عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشد الشعبی کے ایک کمانڈر نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلا کی ضرورت پر زور دیا ہے۔

ولایت پورٹل:عراق کی عوامی رضاکار فورس الحشدالشعبی کے ایک کمانڈرمعین کاظمی نے کہا ہے کہ امریکہ کو ہرگز اس بات کی اجازت نہیں دی جائے گی کہ وہ عراق کی سرزمین کو کسی پڑوسی ملک کے خلاف جارحیت کے لئے استعمال کر سکے،انھوں نے عراق میں امریکی فوجیوں پر ممکنہ حملوں پر واشنگٹن کی تشویش کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی فوجیوں کو چاہئے کہ عراق سے واپس چلے جائیں،بغداد میں امریکی سفیر نے عراق میں امریکی فوجیوں پر حملوں سے متعلق تشویش کا اظہار کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ امریکی فوجیوں پر حملوں کے سخت نتائج برآمد ہوں گے،عراق سے ہی ایک اور خبر یہ ہے کہ صوبے دیالہ کے علما یونین کے سربراہ جبار المعموری نے بعقوبہ میں امریکی فوجیوں کی نقل و حرکت پر شکوک و شبہات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ اس علاقے میں اپنا قونصل خانہ کھولنے کی راہ ہموار کر رہا ہے،عراق کے الانبار اور دیالہ علاقوں میں ایسی حالت میں امریکی سرگرمیوں میں اضافہ ہوا ہے کہ امریکی صدر ٹرمپ نے اس سے قبل اعلان کیا تھا کہ وہ عراق سے امریکی فوجیوں کو واپس بلانے کا کوئی ارادہ نہں رکھتے۔
سحر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम