ولایت پورٹل:مغربی حکام یوکرین کے تنازعے کے بہانے امریکہ کی قیادت میں روس کے خلاف دہشت گردی کی حمایت کا الزام لگاتے رہے،امریکی میڈیا نے ہفتے کی شام کو خبر دی ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کی سپیکر "نینسی پیلوسی" روس کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی حمایت کرتی ہیں۔
یاد رہے کہ یوکرین میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے امریکی حکام اس بات پر بحث کر رہے ہیں کہ آیا روس کو دہشت گردی کا سرپرست قرار دیا جائے یا نہیں، تاہم ابھی تک اس سلسلہ میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا، واضح رہے کہ پیلوسی نے اس سے قبل روسی صدر ولادیمیر پیوتن کو ’بزدل‘ کہا تھا اور دعویٰ کیا تھا کہ ماسکو دنیا میں دہشت گردی کی سرپرستی کرنے والا ملک ہے۔
دریں اثناء امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان جان کربی نے جمعے کی شام ایک نیوز کانفرنس میں کہا کہ امریکہ روس کو اکسانا نہیں چاہتا، ادھر روس امریکہ سمیت متعدد مغربی ممالک پر الزام عائد کر رہا ہے کہ وہ یوکرین میں مداخلت کر رہے ہیں جس کی وجہ سے یہ جنگ طویل ہوتی جارہی ہے۔
امریکہ کی روس کو دہشت گردی کا حامی قرار دینے کی حمایت
امریکی ایوان نمائندگان کی اسپیکر نے اعلان کیا کہ وہ روس کو دہشت گردی کی حمایت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کی حمایت کرتی ہیں۔

wilayat.com/p/8289
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین