Code : 2732 10 Hit

امریکی جاسوس طیارے ایک بار پھر کوریا کی فضائی حدود میں

شمالی کوریا کی طرف سے نئی دھمکیوں کے بعد ایک بار بھر جزیرہ نما کوریا کی فضا میں امریکی جاسوس طیاروں کی پروازیں شروع ہوگئیں۔

ولایت پورٹل:پونہاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ ان کی دھمکیوں کے بعد ، امریکی جاسوس طیارے بدھ کے روز اور نئے سال کے آغاز کے ساتھ ہی جزیرہ نما کوریا کی فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے دکھائی دیے،یاد رہے کہ امریکی فضائیہ کا رویجٹ آر سی 135W طیارہ مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجکر 25 منٹ پر جاپان کے کڈینا ایر فورس اڈے سے بحیرہ مشرقیہ کے مشن پر روانہ ہوا جبکہ امریکی بحریہ نے ای پی 3 ای  کو جنوبی کوریا کے آسمان سے 25،000 فٹ اوپر اڑایا،واضح رہے کہ کیم نے کہا تھاکہ اگر امریکہ جوہری مذاکرات کو غیر مقفل کرنے کے لئے کوئی نئی تجویز پیش نہیں کرتا ہے تو وہ کرسمس کے موقع پر انھیں ایک تحفہ دیں گے،یادرہے کہ پیانگ یانگ کے انتباہ کے بعد سے امریکہ بھی شمالی کوریا پر کڑی نگرانی کر رہا ہے،قابل ذکر ہے کہ اس دھمکی کے بعد یہ  قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں  پیانگ یانگ  کی جانب سے براعظم  سے بر اعظم تک مارے کرنے والے میزائل تجربات جو کئی ماہ سے رکے ہوئے ہیں پرھ سے شروع ہوسکتے ہیں،واضح رہے کہ شمالی کوریا ، امریکہ کے مابین جوہری مذاکرات اس سال کے شروع میں ہنوئی میں  ہونے والی کیم اور ڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان دوسری ملاقات کے بعد سے تعطل کا شکار ہیں،پیانگ یانگ نے میزائل اور جوہری پروگرام کے بہانے امریکہ کی جانب سےاس ملک پر بین الاقوامی پابندیوں کو کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ، لیکن واشنگٹن نے جوہری اسلحے کے خاتمہ  کے سلسلہ میں  پیانگ یانگ کے ٹھوس اقدامات کو پابندیاں ختم کرنے کی شرط قرار دیا ہے۔



0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम