امریکی جاسوس طیارں کی شمالی کوریا کی فضا میں پرواز

جنوبی کوریاکے ذرائع ابلاغ نے شمالی کوریا کی فضائی حدود میں امریکی فضائیہ کے جاسوس طیاروں کے پرواز کرنے کی اطلاع دی ہے۔

ولایت پورٹل:یونہاپ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق پیانگ یانگ کی جانب سے واشنگٹن  کو دی جانے والی ڈیڈ لائن  کے ختم ہونے پر دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوا ہے جس کے بعد شمالی کوریا کی فضائی حدود میں  امریکی فضائیہ کے جاسوس طیاروں کو پرواز کرتے ہوئے دیکھا گیا ہے،رپورٹ کےمطابق امریکی فضائیہ نے پہلی بار ایسا کیا ہے کہ  منگل سے بدھ کی صبح تک شمالی کوریا  کی فضا میں ایک ساتھ چار جاسوس طیارے روانہ کیے،ایئر کرافٹ اسپیس ایئر لائنز سے موصول ہونے والے اعداد و شمار کے مطابق بوئنگ آر سی 135 ، نارتروپ گرومین ای 8 اور آر ، کیو 4 گلوبل ہاک "اور" آر۔ C-135 کوبرا بال چار جاسوس ہوائی طیارے جزیرہ نما کوریا کی فضائی حدود میں پرواز کرتے ہوئے دکھائی دیے ہیں،یونہاپ کے مطابق امریکی طیاروں نے جاپان کے کڈینا ایر فورس اڈے  سے اڑان بھری تھی اور شمالی کوریا  میں زمین سے 10 اور 15 کلومیٹر کی اونچائی پر پرواز کرررہے تھے انہوں نے مشرقی چین کے سمندر سے اپنے مشن کا آغاز کیا،قابل ذکر ہے کہ مذکورہ جاسوسی طیاروں کے نزدیک ایک ایندھن ساز جیٹ بھی اڑ رہا تھا،جنوبی کوریا کے میڈیا نے جزیرہ نما کوریا کی فضا میں  چار امریکی جاسوس طیاروں کی پرواز کو "غیر معمولی" قرار دیتے ہوئے اس اقدا  م کو شمالی کوریا کے حالیہ اقدامات پر واشنگٹن کی بڑھتی ہوئی توجہ قرار دیاہے،یادرہے کہ حالیہ ہفتوں میں ، ریاستہائے متحدہ امریکہ اور شمالی کوریا کے مابین کشیدگی  اس قدر بڑھ گئی ہے کہ  چین نے دونوں فریقوں کو  صبر اور حوصلہ کی تلقین کرتے ہوئے آپسی مفاہمت سے کام لینے پر  زوردیا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین