کویت میں تعینات ایک امریکی فوجی ہلاک

امریکی سینٹرل کمانڈ نے کویت میں ایک کار حادثے میں ایک فوجی کی ہلاکت اور دو دیگر افراد کے زخمی ہونے کا اعلان کیا۔

ولایت پورٹل:امریکی ملٹری ویب سائٹ  کی رپورٹ کے مطابق امریکی فوج کا کہنا ہے کہ منگل کے روز کویت میں ایک فوجی ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے،رپورٹ کے مطابق  امریکی سنٹرل کمانڈ کے ترجمان  کرنل آرمانڈو ہرنینڈز نے ایک بیان میں دعوی کیا ہے کہ کویت میں ایک امریکی فوجی کار حادثے میں ہلاک ہوا تھا،تاہم امریکی فوج نے سکیورٹی وجوہات کی بنا پر ابھی تک اس کی شناخت کی تصدیق نہیں کی ہے، اس واقعے میں دو دیگر امریکی فوجی زخمی ہوئے۔
تاہم ابھی تک اس واقعہ کی مزید تفصیلات جاری نہیں کی گئیں ، صرف اعلان کیا گیا ہے کہ یہ واقعہ پیر کے روز مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجے پیش آیاجبکہ امریکی سینٹرل کمانڈ کے ترجمان نے بتایا کہ اس سلسلہ میں تحقیقات جاری ہیں،یادرہے کہ اس سے قبل بھی ستمبر میں ، امریکی فضائیہ کا ایک سینئر آفیسر جیسن کیفان کویت میں مارا گیا تھا، امریکہ نے اس وقت یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ کویت میں السالم ایئر بیس کے باہر گاڑی چلاتے ہوئے سینئر فوجی ہلاک ہوگیا تھا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین