Code : 3230 1002 Hit

امریکہ ایران کے ساتھ غیر انسانی سلوک بند کرے :روس

روس کے نائب وزیر خارجہ نے کورونا وائرس سے نمٹنے کی کوششوں کے سلسلہ میں واشنگٹن کے موقف پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ کو ایران پر یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کے غیر انسانی سلوک کو ترک کردینا چاہیے۔

ولایت پورٹل:اسپوٹنیک نیوز ایجنسی کی رپورٹ کےمطابق روس کے نائب وزیر خارجہ سرگئی ریابکوف  نے عالمی برادری کی طرف سے ایران کے خلاف  امریکہ کی  ظالمانہ اور غیر انسانی ایک طرفہ پابندیوں کو ہٹائے جانے کے مطالبہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کو تہران کے ساتھ غیر انسانی سلوک سے باز آجانا چاہیے۔
روسی نائب وزیر خارجہ نے ایران پر امریکی پابندیوں کے سلسلہ میں  ماسکو کی مخالفت کا اعادہ کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے اس سے پہلے بھی  امریکہ سے مطالبہ کیا ہے اور آج بھی کررہے ہیں کہ  وہ ایران پر یکطرفہ پابندیاں عائد کرنے کے غیر انسانی عمل سے باز رہے۔
سرگئی ریابکوف نے کورونا وائرس  پھیلنے کی وجہ سے ایران کی موجودہ صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایران کو  اس وبا کا مقابلہ کرنے کے لیے فوری طور پر طبی وسائل کی ضرورت ہے اس لیے وہاں ان وسائل کی شدید قلت ہے۔
واضح رہے کہ کورونا وائرس سے پیدا ہونے والے عالمی بحران کی صورت میں  پاکستان اور روس سمیت متعدد ممالک کے عہدہ داروں نے ایران کے خلاف  امریکی ظالمانہ اور غیر انسانی پابندیوں کے خاتمہ کا مطالبہ کیا ہے ۔


3
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम