Code : 3785 5 Hit

امریکہ عراقی فورسز اور الحشد الشعبی کو آپس میں لڑانے کے درپے ہے:عراقی پارلیمنٹ ممبر

عراق میں قانون برائے حکمرانی پارلیمانی اتحاد کے ایک رکن نے کہا کہ امریکہ انسداد دہشت گردی فورسز اور عراقی مزاحمتی دستوں کے مابین تنازعہ ایجاد کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے قانون برائے حکمرانی پارلیمانی اتحاد کے ایک رکن محمد الصیهود نے کہا کہ امریکہ عراقی انسداد دہشت گردی فورسزز کو داخلی تنازعہ میں دھکیلنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ سلامتی برقرار رکھنے کے بہانے عراقی انسداد دہشت گردی فورسزز کو الحشد الشعبی اور دیگر عراقی مزاحمتی گروہوں کوآپس میں الجھانے  کے لئے کام کر رہا ہے۔
الصیهود نے کہا کہ ہمارے پاس یہ اطلاعات ہیں کہ امریکہ عراقی حکومت کے زیراہتمام عوامی تحرک کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
انہوں نے مزید کہاکہ ہمیں حیرت ہے کہ مصطفی الکاظمی کی حکومت اور انسداد دہشت گردی فورسز نے بغیر کسی قانونی وجہ کے الحشد الشعبی کے متعدد اراکین کی گرفتاری کے لئے امریکیوں کے مطالبات کا مثبت جواب دیا ہے۔
عراقی پارلیمانی اتحاد کے رکن نے مزید کہا کہ الحشد الشعبی عراق کے ہیڈکوارٹر پر حملہ قابل مذمت اقدام ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین