Code : 2202 82 Hit

ایران خطے کے لئے خطرہ ہے؛امریکی صدر کی ہرزہ سرائی

امریکہ کی بھی عجیب منظق ہے ایک طرف ایران سے مذکرات کرنے کے لیے سرتوڑ کوششوں میں لگا ہوا ہے ،کبھی عمران خان سے کہتا ہے تو برطانیہ اور فرانس سے اور دوسری طرف اسلامی جمہورریہ کے خلاف زہر اگلنے سے باز بھی نہیں آتا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی صدر نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 74 ویں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  دنیا میں بہت بڑا شگاف پیدا ہوگیا ہے جس کی نظیر نہیں ملتی، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران کے خلاف جھوٹے اور بے بنیاد الزامات دہراتے ہوئے کہا کہ ایران خطے کے لئے خطرہ ہے اور جب تک ایران خطرہ بنا رہے گا تب تک اس کے خلاف اقتصادی پابندیاں عائد رہیں گی،امریکی صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کی تیل کی تنصیبات پر حملے کا الزام ایک بار پھر ایران پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ امریکہ نے اس حملے کے جواب میں ایران کے مرکزی بینک پر پابندی عائد کردی ہے،  امریکی صدر نے فلسطینی میں اسرائیل جرائم اور یمن میں سعودی عرب کے بھیانک جرائم کے بارے میں ایک لفظ بھی ادا نہیں کیا، امریکی صدر نے چین اور روس پر بھی پابندیوں اور ٹیکس عائد کرنے کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عالمی تجارتی تنظیم میں یکسر تبدیلی کی ضرورت ہے۔
مہر


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम