Code : 4100 11 Hit

امریکی پابندیاں حزب اللہ کے استحکام میں اضافہ کا باعث ہیں:روسی سفیر

لبنان میں تعینات روس کے سفیر نے کہا کہ واشنگٹن لبنان پر پابندیوں کے ذریعے حزب اللہ کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہا ہے لیکن ان پابندیوں سے حزب اللہ کو مزیدتقویت ملے گی۔

ولایت پورٹل:لبنان میں تعینات روس کے سفیر الیگزینڈر زاسپکن نے کہا کہ واشنگٹن شاید حزب اللہ کو کمزور کرنے کے لیےلبنان پر دباؤ ڈالنے کے طریقے تلاش کر رہا ہے  لیکن اس سے صرف حزب اللہ کو تقویت ملے گی، زاسپکن نے مزید کہا کہ امریکیوں کا خیال ہے کہ پابندیوں سے حزب اللہ متاثر ہوگی اور وہ اسے ختم کردیں گے لیکن ان پابندیوں کا حزب اللہ پر معاشی اثر نہیں پڑ سکتا کیونکہ اس تنظیم کے بینک اکاؤنٹ نہیں ہیں لہذا ہم ان افراد اور تنظیموں کے بارے میں بات کر رہے ہیں جن کا تعلق حزب اللہ کی سرگرمیوں سے ہے، بعض اوقات حزب اللہ کے سیاسی حلیفوں پر پابندیوں کے اشارے بھی ملتے ہیں۔
روسی سفیر نے مزید کہا کہ ممکن ہے کہ امریکہ اپنی پابندیوں کی تاثیر کو بڑھانے کے لئے کام کر رہا ہولیکن اس کو یہ یاد رکھنا چاہیے کہ ان کوششوں سے لبنان میں عمومی صورتحال مزید خراب ہوگی  جبکہ حزب اللہ کی پوزیشن مستحکم ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے حالیہ مہینوں میں لبنان میں حزب اللہ سے وابستہ افراد اور اداروں پر پابندیاں عائد کردی ہیں،یادرہے کہ گذشتہ سال اکتوبر کے وسط سے لبنان معاشی اور سیاسی بحران کا شکار ہے،یہ بحران لبنان کے سابق وزیر اعظم سعد الحریری کی جانب سے ملکی معیشت کو بچانے کی کوشش میں ٹیکسوں میں اضافے کے بعد پیدا ہواجس کے بعد الحریری نے اپنا عہدہ چھوڑ دیا  اور 22 جنوری کو حسن دیاب کی سربراہی میں ایک نئی کابینہ تشکیل دی گئی، بیروت میں گذشتہ منگل کو ہوئے خوفناک دھماکے نے اس ملک کی صورتحال کو مزید خراب کردیا کہ تازہ ترین اعدادوشمار کے مطابق ، اس دھماکے میں 158 افراد ہلاک اور 6000 سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین