Code : 2594 77 Hit

امریکہ کی ایران پر مزید پابندیاں

امریکہ کے بیرونی اثاثوں کنٹرول کرنے والے ٹریژری آفس بدھ کو ایران پر نئی پابندیاں عائد اعلان کیاہے۔

ولایت پورٹل:امریکی محکمہ خزانہ کے بیورو برائے غیر ملکی اثاثوں نے ایران سے متعلق پانچ اداروں اور دو جہازوں کو پابندیوں کی فہرست میں شامل کرنے کا اعلان کیاہے،امریکی وزیر خزانہ نے ایک بیان میں ایران سے یمن اسلحے کی ترسیل میں ملوث اک چینل پر پابندی عائد کرنے کا دعویٰ کیا ہے،امریکی محکمہ ٹریژری کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ  جناب عبدالحسین خدری کو پاسداران انقلاب کے ساتھ  رابطہ کے الزام میں پابندیوں کی لسٹ میں درج کیا گیا ہے،امریکہ نے ایران کی ہوائی کمپنی  مہان ایئر سے رابطہ کرنے کے بہانے امارات میں مقیم گیٹ وے ایئر سروسز ، چین میں قائم گمی ایئر سروسز اور دبئی میں قائم ورلڈ ٹریول اینڈ ٹورازم کمپنی کو بھی پابندیوں کی فہرست میں شامل کرلیا ہے،امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کرتے ہوئے کہ اس ملک کےخلاف اقتصادی جنگ جاری رہے گی،اگرچہ ٹرمپ انتظامیہ نے ایران میں کھانے پینے اور ادیات کی درآمد کو سخت کرنے کے لئے بھی قوانین نافذ کرنے کی کوشش کی ہے ، لیکن پومپیو نے بدھ کے روز دعوی کیا ہے کہ پابندیوں کا مقصد ایرانی عوام کا نہیں ہے،امریکی وزیر خزانہ نے بھی آج ایک بیان میں کہا ہے کہ ایران شام اور یمن میں ہتھیاروں کی منتقلی کے لئےاپنی ہوا ئی اور بحری صنعتوں کو استعمال کررہا ہے۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین