طالبان کے اعلان جنگ پر امریکہ کا ردعمل

افغانستان میں تعینات امریکی فوج نے امریکہ کی طرف سے دوحہ امن کی خلاف ورزی پر مبنی طالبان کے دعوے کی تردید کی ہے۔

ولایت پورٹل:ایسوسی ایٹیڈ پریس  کی رپورٹ کے مطابق افغانستان میں تعینات امریکی فوج نے امریکہ کی جانب سے دوحہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کرنے پر مبنی طالبان کے دعوے کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ معاہدے کی شرائط پر قائم ہیں۔
افغانستان میں تعینات امریکی فوج کے ترجمان سنی لیگاٹ نے ایک ٹویٹ میں لکھا ہے کہ افغانستان میں امریکی فوجی کمانڈ نے امریکہ طالبان امن معاہدے کی شرائط پر واضح مؤقف اپنایا ہے۔
انہوں نے زور دے کر کہا کہ اگر افغان دفاعی اور سکیورٹی فورسز کو نشانہ بنایا گیا تو امریکی افواج معاہدے کے مطابق ان کا دفاع کریں گی۔
سنی لیگاٹ نے طالبان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ تشدد کو کم کریں کیونکہ تشدد کو کم کرنا افغان عوام کی خواہشات کے مطابق ہے اور تمام افغانوں کے لئے قابل قبول معاہدے تک پہنچنے کی ضرورت ہے۔
ایسوسی ایٹ پریس ، افغانستان میں امریکی فوج نے دوحہ امن معاہدے کی خلاف ورزی کرنے والے طالبان کے اس دعوے کی تردید کی ہے ، اور کہا ہے کہ وہ معاہدے کی شرائط پر قائم ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین