Code : 2777 118 Hit

عین الاسد میں لگے امریکی راڈار کسی کام کےنہیں : المیادین

عین الاسد میں امریکی راڈار جارحانہ کارروائیوں کا جواب دینے کے لئے موزوں نہیں ۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز چینل نے لبنان کے ایک فوجی ماہر الیاس فرحات کے حوالے سے بتایا ہے کہ ایران کی جانب سے  شہید قاسم سلیمانی کی شہادت  کی انتقامی کاروائی میں نشانہ بنائے جانے والے عراق کے عین الاسد  علاقہ میں واقع امریکی فوجی اڈے میں لگے ہوئے راڈار  صرف حملہ کی اطلاع دے سکتے ہیں  ، جارحانہ کارروائیوں کو پسپا کرنے کے لئے موزوں نہیں  ہیں،المیادین نے  مزید کہا ہے کہ واشنگٹن سے بغداد متعدد فون کیے گئے ہیں  لیکن عراقی فریق نے ان کا جواب نہیں دیا،المیادین یہ بھی  اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے  امریکی فوجی اڈوں پر ہونے والے میزائل حملے میں  الحشد الشعبی کی شمولیت محض افواہ ہے،رپورٹ کے مطابق عین الاسد سے پرواز کرنے والے امریکی ہیلی کاپٹر زخمیوں کو منتقل کررہے ہیں،یادرہے کہ اب سے تقریبا تین گھنٹے پہلے عراق میں عین الاسد نامی امریکی فوجی اڈے پرسپاہ پاسدران کی فضائیہ نے میزائل کی برسات کی ہے۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین