Code : 3864 3 Hit

امریکہ کا ایک بار پھر شامی تیل پر ڈاکہ

میڈیا ذرائع کے مطابق امریکیوں نے ایک بار پھر شام کے مقبوضہ علاقوں سے تیل چوری اور اسمگل کیا۔

ولایت پورٹل:العہد نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق شام کے خلاف امریکہ کے دشمنانہ اقدامات کا سلسلہ جاری ہے،ا سی جارحانہ سلسلہ کو جاری رکھتے ہوئے امریکیوں نے ایک بار پھر شامی تیل چوری کرنے کی کوشش کی ہے، شامی میڈیا نے اطلاع دی ہے کہ شامی تیل کے منابع کی نئی کھیپ واشنگٹن نے چوری کی ہے ،واضح رہے کہ  یہ اقدامات شام کے ان علاقوں میں انجاد پاتے ہیں جو امریکی دہشتگردوں کے زیر کنٹرول ہیں۔
رپورٹ کے مطابق چوری کا یہ ایندھن لے جانے والے ٹریلر شام کے شمال مشرق میں واقع الحسکہ صوبہ کے الیعربیہ علاقہ کے الولید غیر قانونی کراسنگ پوئنٹ اسمگل کیے گئے ہیں ،یادرہے کہ یہ پہلا موقع نہیں جب امریکی دہشت گردوں نے شام کے تیل کے وسائل کو لوٹا اور اسمگل کیا ہے بلکہ اس سے قبل ، امریکی صدر نے اعتراف کیا تھا کہ شام میں امریکی فوجی موجودگی  کامقصد اس ملک کی تیل کی دولت کو لوٹنا ہے، جس سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ داعش کا مقابلہ تو صرف ایک بہانہ تھا اصل مقصد کچھ اور تھا نیز امریکہ داعش کو  ختم کر بھی کیسے سکتا ہے جبکہ اسی نے اس کو بنایا ہے اور اس کی پرورش کی ہے اور آج بھی کر رہا ہے جس کی مثال عراق اور شام میں سیکڑوں بار دیکھی گئی ہے کہ جب داعشی دہشتگرد کہیں پھنس جاتے ہیں تو سرپرست ہونے کا فریضہ ادا کرتے ہوئے انھیں بچانے آپہنچتا ہے یا اگر کبھی ان کے پاس اسلحہ کم پر جاتا ہے تو دہشتگردی کا مقابلہ کرنے کا ٹھیکہ اٹھانے والا یہی امریکہ ہیلی کاپٹر کے ذریعہ ان تک اسلحہ پہنچتا تا ، اس کے بعد قابل غور بات یہ ہے کہ عراق ہو یا شام داعش اور امریکہ کے ٹھکانے نہایت قریب ہوتے ہیں لیکن آج تک  ان کے درمیان کوئی تصادم نہیں دیکھنے کو ملا۔
 
 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین