Code : 2863 67 Hit

امریکیوں کے عراق سے نہ نکلنے کے نئے منصوبے

عراقی سیکیورٹی کے ماہر نے نتباہ دیا ہے کہ واشنگٹن عراقی پارلیمنٹ کے امریکیوں کو بے دخل کرنے کے منصوبے کو نظرانداز کرنے کے منصوبے بنا رہا ہے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابقعراقی یکیورٹی ماہر کریم الخیکانی نے  عراقی حکام کو متنبہ کیا ہے کہ واشنگٹن اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں ایسے اقدامات کر ہا ہے کہ وہ  عراق  پر دباؤ ڈالیں کہ اس ملک میں امریکی فوجیوں کی تعیناتی ضروری ہے،رپورٹ کے مطابق واشنگٹن داعش کے متعدد سرغنوں  خاص طور پر انھیں جن کو اس نے التنف اور الحسکہ اڈوں پر ٹریننگ دی ہے،کو عراق میں منتقل کرنے کے درپے ہے،واضح رہے کہ  امریکہ عراقی پارلیمنٹ کے غیر ملکی فوجیوں کو ملک بدر کرنے کے فیصلے میں خلل ڈالنے کے لئے  متعدد دہشت گرد یونٹوں کو عراق منتقل کرنے اور دہشت گردی کی کاروائیاں کرنے کے درپے ہے تاکہ  سلامتی کونسل میں یہ ثابت کر سکے  کہ عراق پوری دنیا کے لئے بنیادی خطرہ ہےاوردنیا کو دہشت گردی کا مقابلہ کرنے کے لئے عراق میں موجود بین الاقوامی اتحادی افواج کی ضرورت ہے۔
 

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम