Code : 2487 34 Hit

امریکی حکام سرکاری طور پر دیگر قوموں کی توہین کرتے ہیں:رہبر معظم

رہبر معظم نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ افغانستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: امریکی حکام سرکاری طور پر قوموں کی آزادی اور استقلال کی توہین کرتے ہیں ۔

ولایت پورٹل:رہبر معظم کے دفتر کی طرف سے ٹوئیٹر بیان میں کہا گیا ہے کہ " رہبر معظم نے امریکی صدر ٹرمپ کے دورہ افغانستان کی طرف اشارہ کرتے ہوئےفرمایا: امریکی حکام سرکاری طور پر قوموں کی آزادی اور استقلال کی توہین کرتے ہیں ،رہبر معظم سے منقول ٹویٹ میں کہا گیا ہے کہ   امریکی حکام بغیر اجازت کے اور مخفیانہ طور پر ایک ملک میں داخل ہوتے ہیں جیسے عراق وغیرہ ، نہ اس ملک کی حکومت سے اجازت لیتے ہیں نہ حکومت کے عہدیداروں سے ملاقا ت کرتے ہیں  نہ اس ملک کے دارالحکومت کا دورہ کرتے ہیں ،اس ملک میں موجود اپنے فوجی اڈے میں جاتے ہیں اور پھر وہیں سے واپس ہوجاتے ہیں،اس طرح امریکی حکام قوموں کے استقلال اور آزادی کی توہین اور عالمی قوانین کو پامال کررہے ہیں ،رپورٹ کے مطابق امریکی صدر ٹرمپ مخفیانہ اور غیر اعلانیہ دورے پر افغانستان پہنچےجہاں اس نے امریکی فوجی اڈے پر افغان صدر سے ملاقات اور گفتگو کی۔
مہر

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम