امریکی قابض فوج کا شامی فوج پر فضائی حملہ

امریکی قابض فوج نے اعلان کیا کہ اس نے شام کے صوبۂ دیرالزور کے مضافات میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا۔

ولایت پورٹل:امریکی قابض فوج نے شام کے صوبۂ  دیرالزور کے مضافات میں شامی فوج اور اس کے اتحادیوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملوں کی ذمہ داری قبول کی ہے، امریکی فوج کے ترجمان Joe Bacchino نے اعلان کیا کہ یہ حملہ امریکی صدر جو بائیڈن کی نگرانی میں کیا گیا ہے اور اس میں شامی فوج کے بنیادی ڈھانچے کی تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا  ہے جسے ان کے دعوے کے مطابق ایران کی اتحادی افواج استعمال کر رہی ہیں۔
 امریکی سینٹرل کمانڈ نے اس حملے کو ایک مناسب اور منصوبہ بند کارروائی قرار دیا،یاد رہے کہ العالم چینل کے رپورٹر نے پہلے اطلاع دی تھی کہ دیرالزور کے مضافات میں واقع عیاش علاقہ میں فوج کے گوداموں کو نامعلوم جنگی طیاروں نے نشانہ بنایا اور اس کے بعد زور دار دھماکوں کی آوازیں سنائی دیں جس سے علاقہ لرز اٹھا، تاہم ابھی تک ان حملوں میں کسی بھی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی نہیں ہےجبکہ ایران نے اس حملے کو شام کی ارضی سالمیت کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین