عراق میں ایک بار پھر امریکی فوجی قافلے پر حملہ

عراقی میڈیا نے اس ملک میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے پر ایک نئے حملے کی اطلاع دی ہے۔

ولایت پورٹل:عراقی ذرائع ابلاغ نے اس ملک میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے پر ایک نئے حملے کی اطلاع دی ہے، رپورٹ کے مطابق عراق کے شہر صلاح الدین میں امریکی دہشت گرد فوج کے لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا، یاد رہے کہ حال ہی میں،  عراق کے ذی قار اور صلاح الدین سمیت مختلف صوبوں میں متعدد امریکی ملکیتی لاجسٹک قافلوں پر حملے کیے گئے۔
واضح رہے کہ گزشتہ سال دسمبر کے اواخر میں امریکہ کی جانب سے عراق سے اپنی فوجیں واپس بلانے سے انکار کے بعد سے اس ملک کے مختلف حصوں میں امریکی فوج کے رسد کے قافلوں پر حملوں میں تیزی آئی ہے جس کو لے کر عراقی مزاحمتی تحریک کا کہنا ہے کہ جب تک امریکہ ہمارے ملک سے چلا نہیں جاتا اس پر اسی طرح حملے ہوتے رہیں گے اس لیے کہ غیر ملکی فوجی انخلا پر مبنی عراقی پارلیمنٹ کے فیصلے کے امریکہ سمیت تمام غیر ملکی افواج کی عراق میں موجوگی غیر قانونی ہے اور ان کے ساتھ قابضین جیس سلوک کیا جائے گا۔
تاہم اس کے باوجود امریکہ یہاں سے جانے کے لیے تیار نہیں بلکہ داعشیوں کو دوبارہ فعال کرنے کے منصوبے بنا رہا ہے تاکہ اپنی موجودگی کا جواز فراہم کر سکے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین