عراق میں امریکی فوجی قافلے پر ایک بار پھر حملہ

عراقی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ جنوبی عراق میں امریکی لاجسٹک قافلے کو نشانہ بنایا گیا۔

ولایت پورٹل:عراقی ذرائع نے جنوبی عراقی صوبے ذی قار میں امریکی زیر قیادت بین الاقوامی اتحاد کے قافلے کے راستے میں دھماکے کی اطلاع دی، شفق نیوز کے مطابق ایک سیکیورٹی ذریعے نے جنوبی عراقی صوبے ذی قار میں امریکی فوج کے لاجسٹک قافلے کے راستے میں دھماکے کی اطلاع دی،اطلاعات کے مطابق دھماکے سے کوئی جانی یا مالی نقصان نہیں ہوا۔
یاد رہے کہ 4 جنوری 2017 کو امریکی دہشت گرد حکومت نے بغداد ایئرپورٹ کے نزدیک ایران کی سپاہ پاسداران کی قدس فورس کے سابق کمانڈر جنرل سلیمانی کو عراقی الحشد الشعبی کے سربراہ فلاح الفیاض کے جانشین ابو مہدی المہندس کے ساتھ شہید کر دیا۔
واضح رہے کہ اس دہشت گردانہ حملے کے دو دن بعد عراقی پارلیمنٹ نے عراق سے امریکی فوجیوں کے انخلاء کے حق میں ووٹ دیا، اس پارلیمانی قرار داد کے بعد عراقی حکومت نے اپنے شہریوں اور سیاسی جماعتوں کے دباؤ میں آکر امریکہ کے ساتھ اسٹریٹیجک بات چیت کے عنوان سے مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا اور مذاکرات کے چار دور کے بعد دونوں ممالک نے اس بات پر اتفاق کیا کہ امریکی عراق میں تعینات جنگی دستوں کو گزشتہ سال کے آخر تک عراق سے چلے جانا ہوگا ، تاہم ابھی تک ایسا نہیں ہوسکا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین