شمالی کوریا پر امریکہ کی جانب سے مزید پابندیاں عائد

شمالی کوریا کی جانب سے نئے میزائل تجربوں کے بعد امریکہ نے اس ملک کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی وزارت خزانہ نے بدھ کے روز ایک بیان میں کہا کہ شمالی کوریا کے 6 افراد کے نام اس وزارت کے ماتحت بیرونی اثاثے کو کنٹرول کرنے والے ادارہ اوفک کی ممنوعہ افراد کی فہرست میں شامل ہو گئے ہیں،امریکی وزارت خزانہ نے اپنے بیان میں دعوی کیا کہ  یہ لوگ شمالی کوریا کے میزائیل پروگرام کو وسعت دینے، اسکے لئے بیلسٹک میزائیل بنانے کے لئے درکار وسائل اور ٹکنالوجی مہیا کرانے میں ملوث رہے ہیں۔
امریکی وزرات خزانہ نے اپنے بیان میں گزشتہ سال ستمبر سے اب تک شمالی کوریا کی جانب سے 6 بیلسٹک میزائیل کے تجربے کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد کی خلاف ورزی کہا ہے جبکہ شمالی کوریا نے منگل کے روز ایک میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ہے  جو شمالی کوریا کے رہنما کم جونگ اون کی موجودگی میں انجام دیا گیا۔
شمالی کوریا کی نیوز ایجنسی کے مطابقٹیسٹ کئے گئے میزائیل نے 1000 کیلومیٹر سے زیادہ دوری طے کرنے کے بعد اپنے ہدف کو کامیابی کے ساتھ نشانہ بنایا، یادرہے کہ اس سے ایک ہفتہ  پہلے بھی شمالی کوریا نے آواز کی رفتار سے پانچ گنا تیز حرکت کرنے والے ہائیپرسونک میزائیل کا کامیاب تجربہ کیا ۔  

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین