Code : 3193 26 Hit

امریکی اسپتالوں میں کورونا سے نمٹنے کے لئے طبی عملے کی قلت کا سامنا

امریکی اسپتالوں میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے ناکافی طبی عملے کی کمی کی وجہ سے پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی اسپتالوں میںطبی عملے پر بڑھتے ہوئے دباؤ اور اپنے بچوں کی دیکھ بھال کے لئے گھر پر رہنے کی ضرورت کی وجہ سے  امریکی اسپتالوں کے عہدہ دار عارضی ملازمین کی خدمات حاصل کرنے کے لئے عارضی روزگار ایجنسیوں کا رخ کررہے ہیں۔
کولوراڈو کے سب سے بڑے میڈیکل نیٹ ورک یوسی‌هِلث سینٹر میں ایمرجنسی وارڈ کے ڈپٹی ڈائریکٹر ڈاکٹر جیسن پرسف نے کہا کہ ابھی سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ ہمیں مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافے کو مدنظر رکھتے ہوئے منصوبہ بنانا ہے۔
انھوں نے کہا کہ ہمیں واشنگٹن اور اٹلی میں درپیش مسائل  سے سبق سیکھنا ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ ہمیں گھروں میں بچوں کی دیکھ بھال جیسے بہت سارے  بہت سارے معاملات کا سامنا ہے۔
پرسوفوف نے وضاحت کی کہ ہماری  تنظیم ایسے وقت میں اپنے طبی عملے میں سے کم سے کم20%کی عدم موجودگی کی تیاری کر رہی ہے جبکہ کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔
روئٹرز نے مزید لکھا ہے کہ امریکہ کے کچھ اعداد وشمار کے ماہرین  نے امریکی اسپتالوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ  اگلے چند مہینوں میں کورونا وائرس کے96 ملین سے زیادہ کیسوں سے نمٹنے کے لیے تیاررہیں۔
واضح رہے کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکہ میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ کی وجہ سے جمعہ کو پورے ملک میں ہنگامی صورتحال کا اعلان کردیا ہے۔
اس صورتحال کا اعلان کرنے کے بعد مذکورہ  وائرس کے پھیلاؤ کو روکنے کے لئے50 ارب ڈالر کے فنڈز درکار ہوں گے۔
یادرہے کہ ٹرمپ نے امریکہ میں  کورونا پھیلنے کے ابتدائی دنوں میں اس وائرس کو ہلکادکھانے کی کوشش کی تھی جس کی وجہ سے ان پر شدید تنقید کی گئی تھی۔


1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین