شام میں امریکی ہیلی کاپٹروں کا شامی فوج کے کیمپ پر حملہ

امریکی ہیلی کاپٹروں نے جنوب مشرقی شام میں شامی فوج کے کیمپ پر حملہ کرکےایک فوجی کو ہلاک اور دو کو زخمی کیا ہے۔

ولایت پورٹل:شامی سرکاری نیوز ایجنسی سانا کی رپورٹ کے مطابق  اس ملک کےجنوب مشرقی شہر قامشلی میں امریکی فوج کے دو ہیلی کاپٹروں نے شامی فوج کی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں ایک فوجی ہلاک اور دو زخمی ہوگئے،رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے اعلان کیا کہ یہ حملہ اس وقت ہوا جب شامی فوج نے امریکی فوجی گشتی گاڑیوں کے گزرنے کو روک دیا۔
اطلاعات کے مطابق  یہ حملہ قامشلی کے جنوب مشرق میں واقع تل الذهب علاقے میں ہوا، شامی فوج کی امریکی گشتوں پر ناکہ بندی کے دوران قریبی دیہات کے رہائشی بھی شامی افواج کی مدد کے لئے آئے تھے۔
یادرہے کہ شام کے صوبہ الحسکہ کے مختلف علاقوں میں امریکی گشتوں کی موجودگی کے نتیجے میں اس سے پہلے بھی کئی بار  مقامی رہائشیوں نے شام کی فوج کے ساتھ مل کر امریکی فوج کا مقابلہ کیا ہےشامی حکومت اپنی سرزمین پر ان فوجیوں کی موجودگی کو غیر قانونی اور بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی سمجھتی ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے داعش کو ایجاد کرنے کے بعد اس کا مقابلہ کرنے کے بہانے ایک نام نہاد اتحاد بنایا ہے جس کا مقصد در اصل اس دہشت گروہ کی مدد کرنا ہے جیسا کہ حالیہ برسوں میں متعدد بار ثابت ہوچکا ہے کہ شام ہو یا عراق جب یہ دہشتگرد شامی فوج یا الحشد الشعبی کے گھیرے میں آجاتے ہیں اور امریکہ انھیں بچانے کے لیے ہر ممکن کوشش کرتا ہے یہاں تک ہیلی کاپٹروں کے ذریعہ ان تک اسلحہ اور دیگرضروریات کا سامان فراہم کرتا ہے نیز گھیرے سے نکلنے میں ان کی مدد بھی کر تاہے   یہی وجہ ہے عراق اور شام دونوں کی عوام اپنے ممالک میں امریکی موجودگی کے شدید مخالف ہے اور اس سلسلہ میں متعدد مظاہرے بھی کر چکے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین