Code : 2801 41 Hit

بغداد کی فضا امریکی ہیلی کاپٹروں سے بھری ہے: المیادین

عراقی ذرائع ابلاغ نے بغداد کے وسطی اور مغربی علاقوں میں بڑے پیمانے پر امریکی ہیلی کاپٹروں کے اڑان بھرنے کی اطلاع دی ہے۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی ہیلی کاپٹر بغداد کے مغربی اور وسطی علاقوں نیزہوائی اڈے کے گرد وسیع پیمانے پر پرواز کررہے ہیں،اس سے قبل بھی ذرائع نے المیادین کو اطلاع دی تھی کہ عراقی شہر موصل کے اوپر بھاری تعداد میں امریکی ہیلی کاپٹر اور ڈرون اڑ رہے ہیں،مذکورہ نیوز چینل نے یہ بھی اطلاع دی ہے کہ امریکی فوج کا ایک بڑا قافلہ بغداد ایئر پورٹ سے نکل پڑا ہے  جو بظاہر کسی امریکی اعلی عہدہ دار کو منتقل کرنے والا ہے،یادرہے کہ جنرل سلیمانی اور ابو مہدی المہندس کے قتل کے بعد  مزاحمتی گروپوں نے علاقے سے امریکی فوجیوں کے فوری انخلا کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ خطے میں امریکی مراکز کو نشانہ بنائیں گے،واضح رہے کہ خطے کے کچھ ممالک میں امریکہ کے فوجی اڈے ہیں جن میں سب سے اہم اور مکمل لیس اڈہ عراق میں العین الاسد تھاجس کو ایرانی میزائل حملے کے دوران شدید نقصان پہنچا ہے نیز اس میں کم سے کم 400افراد کے ہلاک اور زخمی ہونے کا تخمینہ لگایا گیا ہے،سپاہ پاسدران سے وابستہ ذرائع ابلاغ نے حملے کے ابتدائی گھنٹوں ہی  میں مقامی ذرائع کے حوالے سے بتایا ہے کہ  اس حملہ میں کم از کم 80امریکی فوجی ہلاک اور 200سے زیادہ زخمی ہوئے ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین