Code : 2598 51 Hit

امریکہ کے پاس دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں مداخلت کرنے کے لیے انسانی حقوق اچھابہانہ ہے:شام

شامی صدر کے سیاسی اور میڈیا کے مشیر نےچینی نائب وزیر خارجہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انسانی حقوق کے بارے میں امریکہ کے کھوکھلے دعوے اب بے نقاب ہوچکے ہیں۔

ولایت پورٹل:شامی نیوز ایجنسی سانا  کی رپورٹ کے مطابق شام کے صدر بشار الاسد کے سیاسی اور میڈیا کے مشیر بثنیہ شعبان نے چینی نائب وزیر خارجہ چن ژاؤ ڈونگ کے ساتھ بیجنگ میں ملاقات  کی،شعبان نے  اس ملاقات کے دوران زور دے کر کہا کہ شام اور چین مغربی اجارہ داری اور تسلط کے تصور کو ختم کرنے کے لئے ایک ہی سمت میں گامزن ہیں،انہوں نےمزید  کہا کہ چین کی طرف سے جنوبی ممالک میں  انسانی حقوق کے بارے میں کانفرنس کا انعقاد ایک تاریخی اقدام ہے جس کا استعمال صرف جنوبی ممالک  میں ہی نہیں بلکہ بین الاقوامی انسانی حقوق کے چارٹر کو مرتب کرنے کے لئے کیا جانا چاہئے ،شعبان نے کہا کہ امریکہ کے انسانی حقوق کے بارے میں کھوکھلے دعوے بے نقاب ہوچکے ہیں کیونکہ وہ دوسرے ممالک کے اندرونی معاملات میں کھلے عام مداخلت کرنے کےلیے  پر انسانی حقوق کو بہانے کے طور استعمال کرتا ہے،ان کا کہنا تھا کہ امریکہ کے انھیں  اقدامات کی وجہ سے ، دنیا کے تمام ممالک کو اس مسئلے پر متفقہ مؤقف اپنانا چاہئے اور مغرب کی چودھراہٹ کا مقابلہ کرنے اور اپنے چھنے ہوئےحقوق کے دفاع کے لئے عملی اقدامات اٹھانا چاہئے،شامی عہدیدار نے مزید کہا کہ شام ، بشار الاسد کی سربراہی میں ، ایسےاقدامات کے فروغ پر یقین رکھتا ہے جو چین اور شام دونوں ممالک کے لئے فائدہ مند ہوں گے،شعبان نے اس بات کا اعادہ کیا کہ شام کی پالیسی مشرق کی طرف رغبت اور چین اور شام کے درمیان تمام سیاسی ، معاشی ، معاشرتی اور ثقافتی سطح پر روابط اور دوستی کو مستحکم کرنے پر مبنی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम