امریکہ کی یونان کو فضائی اڈے کی تعمیر کے لیے 33 ملین ڈالر کی امداد

میڈیا رپورٹ کے مطابق امریکہ یونان کو فوجی تنصیبات کی ترقی اور جدید کاری کے لیے 33 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا جس میں ایک ہینگر کی تعمیر اور ایک فضائی اڈے کی توسیع شامل ہے۔

ولایت پورٹل:ہابر ترک خبر رساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق میڈیا نے بدھ کو رپورٹ دی کہ امریکہ یونان کوفضائی اڈوں سمیت فوجی تنصیبات کی توسیع اور جدید کاری کے لیے 33 ملین ڈالر کی امداد فراہم کرے گا،واضح رہے کہ یہ 33.5 ملین ڈالر کا بجٹ وسطی یونانی صوبے لاریسا میں ایک فضائی اڈے پر دو ہینگرز اور معاون تنصیبات کی تعمیر کے لیے استعمال کیا جائے گا۔
اخبار نے باخبر ذرائع کے حوالے سے کہا ہے کہ واشنگٹن یہ امداد یونان کے ساتھ حال ہی میں تجدید شدہ باہمی دفاعی تعاون کے معاہدےMDCA کے تحت فراہم کر رہا ہے، جس سے امریکی افواج کو بھی اس تنصیبات کو استعمال کرنے کی اجازت ملے گی۔
معاہدے کے تحت، امریکہ اضافی دفاعی اشیاء یونان منتقل کرنے کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے اور نئے ہتھیاروں کے حصول اور موجودہ ہارڈ ویئرز کو اپ گریڈ کر کے اپنی فوجی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے ایتھنز کی کوششوں کے حوالے سے امریکی تجاویز پر بات چیت جاری ہے۔
اس خبری ذریعے کے مطابق یونان اپنی بحریہ کے لیے امریکہ سے متعدد آف شور ایمفیبیئس ویسلز (AAV) خریدنے پر غور کر رہا ہے،واضح رہے کہ  یہ معاملہ حال ہی میں ایتھنز کو بکتر بند سکیورٹی گاڑیوں کی ترسیل کے ساتھ ساتھ Ovach-58 ہیلی کاپٹروں اور اسپیڈ بوٹس کی ترسیل کے بعد سامنے آیا ہے۔
اس کے علاوہ امریکی کمپنیاں جلد ہی یونانی بحری آبدوز کو جدید بنانے کے پروگرام کے لیے تجاویز پیش کریں گی، یونانی بحریہ کے پاس اس وقت 13 آبدوزیں ہیں جن میں نو ڈچ کورٹنر بھی شامل ہیں۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین