ولایت پورٹل:صیہونی اخبار یروشلم پوسٹ کی رپورٹ کے مطابق شام پر امریکی قبضے کے تسلسل اور کرد علیحدگی پسندانہ رجحانات کو اکسانے کے اس کے اقدامات کے بارے میں شامی عہدیداروں اور ان کے اتحادیوں کی طرف سے انتباہات جاری ہیں اس کے باجود واشنگٹن نے کویت سے بکتر بند گاڑیاں مشرقی شام بھیجی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق داعش سے لڑنے" کے لئے امریکہ کی زیرقیادت بین الاقوامی اتحاد جو 2014 سے قائم ہے، کی مدد کرنے کے لیے واشنگٹن نے کویت میں موجوداپنے بکتر بند ڈویژن سے بکتر بند گاڑیاں مشرقی شام روانہ کی ہیں۔
امریکی اتحاد کا دعوی ہے کہ اس کی M2A2 بریڈلی بکتر بند گاڑیاں شمال مشرقی شام میں داخل ہوئی ہیں تاکہ داعش کو شکست دینے پر مبنی واشنگٹن کےمشن میں اپنے اتحادیوں اور شراکت داروں کا تحفظ کر سکیں۔
صیہونی اخبار نے امریکہ کے اس اقدام کے بارے میں لکھا نےانہوں نے بکتر بند گاڑیاں اتحادی افواج کے تحفظ اور حفاظت کو یقینی بنانے میں مدد فراہم کرنے کے لیے بھیجی ہیں۔
میڈیا کے مطابق امریکہ نے گذشتہ سال بھی شمال مشرقی شام سے اپنی فوجوں کے انخلا کے بعد اس خطے میں بکتر بند گاڑیاں بھیجی تھیں لیکن اب ایسا لگتا ہے کہ واشنگٹن ایک بار پھر خطے میں ان گاڑیوں کی زیادہ سے زیادہ موجودگی کی ضرورت محسوس کر رہا ہے۔
رپورٹ کے مطابق امریکی فورسز نے مبینہ طور پر مشرقی شام میں اپنی لڑاکا جیٹ گشت کے ساتھ ساتھ ریڈار کی نقل و حرکت میں بھی اضافہ کردیا ہے، اس سے قبل سینٹکام دہشت گردی کے کمانڈر کینتھ میک کینزی نے امریکی افواج کے لئے چھوٹے ڈرون طیاروں کے بڑھتے ہوئے خطرات سے خبردار کیا تھا۔
امریکہ کی شام میں بکتر بند گاڑیاں تعینات
شام میں امریکی اور روسی فوجیوں کے مابین حالیہ جھڑپوں کے بعد ، امریکہ نے کویت سے شمال مشرقی شام کے لئے بکتر بند گاڑیاں بھیجی ہیں تاکہ واشنگٹن کے دعوے کے مطابق داعش کو شکست دینے کے مشن میں اپنے شراکت دارکی مدد کرے۔

wilayat.com/p/4389
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین