Code : 2627 32 Hit

دوسرے ممالک میں مداخلت کرنے کے لیےامریکہ کا 738 بلین ڈالر کا دفاعی بجٹ منظور

امریکی سینیٹ نے پیر کو 700 بلین سے زائد دفاعی بجٹ کے بل کو منظوری دےدی ۔

ولایت پورٹل:رائٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ نے پیر کو2020ءکے لیے  738 بلین ڈالر کے دفاعی بجٹ کا بل منظورکرلیا ہے،قابل ذکر ہے کہ اربوں ڈالر کے اس بل کی منظوری کے بعد قانون بننے کے لئے آج اس پر امریکی (صدر) ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط ہوں گے،مذکورہ  بل میں یورپ جانے والی روسی تیل اور گیس پائپ لائنوں پر لازمی پابندیاں عائد کرنا اور روس کے ساتھ امریکی فوج اور براہ راست فوجی تعاون پر پابندیاں شامل ہیں ،امریکی قانون سازوں نےاس بل میں روس سے ایس -400 میزائل دفاعی نظام خریدنے کی وجہ سے ترکی پرپابندیاں عائد کرنے کی شقیں بھی شامل کی ہیں ، نیز روس سے ایف 35 جنگی جہازوں کی تر کی منتقلی کو روکنا بھی اس بل میں شامل ہے،قابل ذکر ہے کہ مذکورہ بل میں شامی صدر بشار الاسد اوراس ملک کے ساتھ تعاون کرنے والے تمام افراد یا اداروں پرپابندیاں عائدکرنے کی شقیں بھی شامل ہیں،اس کے علاوہ ڈیڑھ ارب ڈالر کی خلائی ملٹری فورس بنانے کی ٹرمپ کی تجویز بھی اس بل میں شامل ہے،ادھر امریکی کانگریس کے دو جمہوری قانون سازوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مذکورہ دفاعی بجٹ میں ریاض جیسی حکومتیں جنہوں نے  اپنے ملک میں امریکی جوہری بجلی گھر بنانے کا مطالبہ کیا ہے ان کے لیے لازمی شرط  بھی  اس بل میں شامل ہے،واضح رہے کہ امریکی مالی سال 2020 کے لئے پالیسیاں اور دفاعی بجٹ طے کرنے والے اس بل ، نیشنل ڈیفنس اتھارائزیشن ایکٹ (این ڈی اے اے) پر اب ٹرمپ کے دستخط ہونا باقی ہیں جس کے بعدا س کو قانونی شکل دے کر لاگو کیا جائے گا۔
 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین