امریکہ کی روسی سابق اولمپک چیمپئن پر پابندی

امریکہ نے روس کے زیر کنٹرول علاقوں کے متعدد افراد، تاجروں اور بعض شخصیات کے خلاف نئی پابندیاں عائد کرنے کا اعلان کیا۔

ولایت پورٹل:امریکہ کی وزارت خارجہ اور خزانہ نے الگ الگ بیانات جاری کیے جس میں یوکرین کے سلسلے میں روس کے خلاف نئی پابندیوں کے نفاذ کی وضاحت کی گئی،اطلاعات کے مطابق ان بیانات میں کہا گیا ہے کہ امریکہ نے متعدد کاروباری افراد، روسی حکام، یوکرین میں روس کے زیر کنٹرول علاقوں کے سربراہان اور دیگر افراد کے خلاف پابندیاں عائد کی ہیں۔
نئی امریکی پابندیوں کے ذریعے جن لوگوں کو نشانہ بنایا گیا ہے ان میں آندرے گوریف، وکٹر راشنکوف، انتون یوروسوف، نتالیہ پوپووا اور سابق جمناسٹک چیمپئن اور اولمپک گولڈ میڈلسٹ علینا کبایوا شامل ہیں،امریکی وزارت خارجہ اور وزارت خزانے کی وضاحتوں میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ پابندیوں کا نشانہ بننے والے لوگ روسی حکومت قریبی افراد ہیں۔
 امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ وہ یوکرین کے خلاف کارروائیوں میں کردار ادا کرنے پر روسی فوج کے 893 عہدہ داروں اور ارکان کے ساتھ ساتھ کریمیا کے روس کے ساتھ الحاق کی حمایت کرنے والے ممالک کے 31 عہدہ داروں پر ویزا پابندیاں عائد کرے گا،امریکی وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے ایک الگ بیان میں کہا کہ محکمہ نے روس کی جدید ٹیکنالوجی اور دفاعی صنعتوں کو مزید الگ تھلگ کرنے اور ماسکو کی جنگی مشین میں ان کی شرکت کو محدود کرنے کی کوشش میں 24 روسی دفاعی اور ٹیکنالوجی کمپنیوں پر پابندی عائد کرنے کی منظوری دی ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین