Code : 3512 21 Hit

امریکہ کا ایران کے خلاف مزید پابندیاں عائد کرنے کا اعلان

امریکہ کےمحکمہ خزانہ کے دفتر اثاثہ کنٹرول نے بدھ کے روز ایران کے خلاف نئی پابندیوں کا اعلان کیا۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے اپنی حالیہ پابندیوں کی فہرست میں دعوی کیا ہے کہ اس نے ایران کے وزیر داخلہ پر پابندی عائد کردی ہے۔
امریکی پابندیوں کے نئے دور میں نو افراد کو نشانہ بنایا گیا ہے ، جن میں وزیر داخلہ عبد الرضا رحمانی فضلی کے علاوہ دو جیلوں سمیت تین ادارے شامل ہیں۔
امریکہ کی نئی پابندیوں کی فہرست میں ، وزیر داخلہ کے نام کے علاوہ ، اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس فورس کے نائب کوآرڈینیٹر ، محمد رضا نوری نژاد ، پولیس  کےقانونی اور پارلیمانی امور کے مشیر حامد رضا اشراق ، پولیس کے سربراہ  حسین آشتری فر داور حبیل درویش کے نام بھی شامل ہیں ، اس کے علاوہ پولیس کے پروٹیکشن اینڈ انٹلیجنس آرگنائزیشن کے سربراہ محسن فتحی زادہ ، پولیس کے منصوبے اور بجٹ کے ڈپٹی ڈائریکٹر یحییٰ محمودزادہ ، ولی عصر  کور کے کمانڈر حسن شاہورپور اور پولیس کے نائب سربراہ ، ایوب سلیمانی بھی شامل ہیں۔
نیز امریکی پابندیوں کی مبینہ فہرست میں تین ادارے،تہران کی مرکزی جیل، اسلامی جمہوریہ ایران کی پولیس فورس اور قرچک جیل شامل ہیں۔
واضح رہے کہ امریکہ نے یہ پابندیاں ایسے وقت میں عائد کی ہیں جبکہ ایران میں کورونا وائرس کے پھئیلاؤ کی وجہ سے عالمی برادادی سمیت دنیا کے متعدد ممالک نے ایران کے خلاف بابندیوں کے خاتمہ یا ان میں نرمی برتنے کا مطالبہ کیا ہے۔


 
ا

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین