Code : 4660 10 Hit

امریکہ کا حزب اللہ کے ایک کمانڈر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر50لاکھ ڈالر انعام کا اعلان

امریکی وزارت خارجہ نے حزب اللہ کے ایک اعلی عہدہ دار کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر پچاس لاکھ ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

ولایت پورٹل:العربیہ نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ نے آج (بدھ کو) لبنانی حزب اللہ کے ایک سینئر ممبر کے بارے میں معلومات فراہم کرنے کے لئے ایک انعام کا اعلان کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق واشنگٹن نے حزب اللہ کے سینئر ممبر هیثم علی طباطبایی کے بارے میں معلومات فراہم کرنے والےکو$ 50 ملین ڈالر انعام دینے کا اعلان کیا ہے، واشنگٹن نے دعوی کیا ہے کہ هیثم علی طباطبایی شام اور یمن میں حزب اللہ کی خصوصی کمانڈر ہیں۔
یادرہے کہ امریکی محکمہ خارجہ نے اکتوبر 2016  میں  هیثم علی طباطبایی کا نام غیر ملکی دہشت گردوں کی فہرست شامل  کیا تھا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین