امریکہ کا افغانستان کے سلسلہ میں پاکستان کے ساتھ تعلقات پر غور کرنے کا اعلان

امریکی وزیر خارجہ نے کہا کہ ہم افغانستان کے سلسلہ میں پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کے بارے میں غور کریں گے۔

ولایت پورٹل:امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلینکن نے کانگریس کی خارجہ امور کمیٹی کے سامنے بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کے متعدد مفادات ہیں جن میں سے کچھ ہمارے مفادات سے متصادم ہیں اوربائیڈن انتظامیہ جلد پاکستان سے امریکہ کے تعلقات پر نظرثانی کرنے جا رہی ہے۔
امریکی وزیر خارجہ نے افغانستان کے مسئلے میں پاکستان کے تعاون کا اعتراف کرنے کے ساتھ ہی اس پر امریکی مفاد کے خلاف کام کرنے کا الزام بھی لگایا ہے،پاکستانی میڈیا رپورٹوں کے مطابق امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلینکن نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمارے ساتھ تعاون بھی کیا اور ہمارے مفادات کے خلاف بھی رہا۔
انہوں نے اسی کے ساتھ پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ افغانستان کو اُس وقت تک تسلیم نہ کرے جب تک طالبان خواتین کے حقوق کا احترام نہیں کرتے،انٹونی بلنکن نے پاکستان سے یہ بھی کہا ہے کہ افغانستان کو اُس وقت تک تسلیم نہ کیا جائے جب تک طالبان افغانستان سے نکلنے کے خواہشمندافراد کو ملک سےجانے کی اجازت نہیں دیتے اور افغان سر زمین کو دہشت گردوں کی آماجگاہ نہ بننے کے و عدے کی پاسداری نہیں کرتے
واضح رہے کہ  امریکی وزیر خارجہ کا یہ بیان ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جبکہ پاکستان کے وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے افغانستان کے بارے میں حقیقت پسندانہ نقطہ نظر اور عالمی برادری کے مسلسل ساتھ دینے پر زور دیا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین