امریکہ کا روسی ہیکر گروپ کے بارے میں معلومات فراہم کرنے پر 15 ملین ڈالرانعام کا اعلان

امریکی محکمہ خارجہ نے روسی ہیکنگ گروپ کے ارکان کو پکڑنے یا گرفتار کرنے والی معلومات فراہم کرنے کے لیے 15 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے۔

ولایت پورٹل:روئٹرز خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت نے ایسی معلومات کے لیے 15 ملین ڈالر کا انعام مقرر کیا ہے جو روسی ہیکر گروپ کے ارکان کی گرفتاری کا باعث بنیں، امریکی محکمہ خارجہ کے بیان کے مطابق کونٹی نامی ایک روسی ہیکر گروپ پر الزام ہے کہ اس نے رینسم ویئر ڈیزائن کر کے امریکی متاثرین سے لاکھوں ڈالر کی رقم بٹوری۔
ایف بی آئی کے اندازوں کے مطابق اس گروپ نے ایک ہزار سے زائد متاثرین سے تقریباً 150 ملین ڈالر وصول کیے ہیں، امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا ہے کہ وہ کونٹی کے رہنماؤں کی شناخت یا ان کے ٹھکانے تک جانے والی کسی بھی معلومات کے لیے 10 ملین ڈالر اور ان کی گرفتاری کا باعث بننے والی معلومات کے لیے 5 ملین ڈالر ادا کرے گا۔
واضح رہے کہ امریکہ خاص طور پر 2021 کی پہلی ششماہی میں، رینسم ویئر حملوں کی ایک سیریز کا ہدف رہا ہے جس میں سائبر جرائم پیشہ افراد نے کچھ معلومات حاصل کرکے اور پیسہ کما کر تاوان حاصل کیا جبکہ ماسکو ذمہ داری سے انکار کرتا ہے، تاہم امریکی حکام نے روسی زبان بولنے والے ہیکر گروپس یا روسی سرزمین پر کام کرنے والے گروپوں کو مورد الزام ٹھہرایا ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین