Code : 3769 8 Hit

امریکہ اور اس کے اتحادیوں کے دل ہمارے لیے کینے سے بھرے ہوئے ہیں:الحشد الشعبی کے ایک رہنما

الحشد الشعبی کےایک رہنما نے واشنگٹن اور خلیج فارس میں اس کے اتحادیوں کے جانب سے الحشد الشعبی کے خلاف انجام دیے جانے والے اقدامات کی نشاندہی کی۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق الحشد الشعبی کے ایک رہنماعلی الحسینی نے  مغربی اور شیخ نشین خلیجی ممالک پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ عراقی عوام کے درمیان اختلاف اور فتنہ ڈال کر الحشد الشعبی کا خاتمہ کرنے کے درپے ہیں۔
انہوں نے مزید کہاکہ ریاستہائے متحدہ امریکہ اور خلیج فارس کے اس کے اتحادی اس عوامی تنظیم سے جلتے ہیں اور اس سے انتقام  لینےکے خواہاں ہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ کیونکہ اس تنظیم نے  عراق کو ٹکڑے ٹکڑے کرنے کے ان کے منصوبوں کو ناکام بنا دیا ہے ان ممالک کی تمام مالی اور ہتھیاروں کی مدد کے باوجود الحشد الشعبی نے داعش جیسی دہشتگرد تنظیم کو ختم کردیا ہے۔
علی الحسینی نے زور دے کر کہاکہ پچھلے تین دنوں سے الحشد الشعبی کے خلاف ایک آزاد میڈیا جنگ شروع ہوئی ہے  جس کا مقصد اس عوامی تحریک کے کمانڈروں اور مجاہدوں کے خون کو نقصان پہنچانے کے مقصد سے بغاوت پیدا کرنا ہے۔
الحسینی نے یہ کہتے ہوئے کہ اس طرح کے اقدامات سے کچھ نہیں ہونے والا،کہاکہ الحشد الشعبی نے تمام عراقی اتحادوں کی حمایت کی ہےاور یہ تحریک باقی رہے گی لیکن امریکہ کو آج نہیں تو کل عراق چھوڑنا ہوگا۔


0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین