Code : 2878 52 Hit

عراق میں امریکی اور غیر ملکی افواج کی کوئی جگہ نہیں ہے:مقتدی صدر

عراق میں امریکہ کی فوجی موجودگی کے خلاف اس ملک کے عوام کی نفرت و بیزاری میں روز بروز اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔

ولایت پورٹل:السومریہ کی رپورٹ کے مطابق عراق کے ممتاز عالم دین مقتدی صدر نے خطے میں امریکہ کی دہشت گردانہ کارروائیوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں امریکی اور غیر ملکی افواج کی کوئی جگہ نہیں ہے،عراق میں امریکہ کے خلاف ملین مارچ سے قبل مقتدی صدر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عراق میں غیر ملکی فوجیوں کی کوئی جگہ نہیں ہے اورعراقی عوام بد عنوانی اور کرپشن میں ملوث افراد کا خاتمہ کردیں گے،انھوں نے کہا کہ خطے میں بدامنی کا اصلی سبب امریکہ ہے، امریکہ دوسرے ممالک میں بد امنی اور دہشت گردی کو فروغ دے کر عدم استحکام پیدا کررہا ہے۔
سحر

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین