ایران کا مقابلہ کرنے کے سلسلہ میں امریکی اور سعودی عہداروں کا تبادلہ خیال

امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ امریکی وزیر خارجہ نے سعودی ڈپٹی سکریٹری دفاع شہزادہ خالد بن سلمان سے ایران کے بارے میں تبادلۂ خیال کیا ہے۔

ولایت پورٹل:امریکی محکمہ خارجہ نے اعلان کیا کہ اس ملک کے وزیر خارجہ انتھونی بلنکن نے سعودی عرب کے ڈپٹی سکریٹری دفاع خالد بن سلمان اور محمد بن سلمان کے چھوٹے بھائی سے مشاورت کی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق بلنکن نے خالد بن سلمان کے ساتھ ایران کے مسئلے اور اس سے نمٹنے کے طریقہ کار کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کی دفاعی اور فوجی صلاحیتوں کو مضبوط کرنے کے لیے واشنگٹن کے عزم پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
 واضح رہے کہ خالد بن سلمان جنہوں نے حال ہی میں واشنگٹن کا دورہ کیا، نے اس ملک کے سکریٹری دفاع لائیڈ آسٹن اور وائٹ ہاؤس کے قومی سلامتی کے مشیر جیک سلیوان سے ملاقات کی،سعودی عرب کے نائب وزیر دفاع کے دورہ واشنگٹن کے بعد سی این این نیوز چینل نے باخبر ذرائع کے حوالے سے اطلاع دی ہے کہ امریکی صدر جوبائیڈن آنے والے ہفتوں میں پہلی بار سعودی ولی عہد محمد بن سلمان سے ملاقات کر سکتے ہیں۔
یاد رہے کہ خالد بن سلمان نے سعودی-امریکی مشترکہ اجلاس کے موقع پر آسٹن کے ساتھ اپنی ایک تصویر منسلک کرتے ہوئے ٹویٹ کیا کہ میں نے سعودی-امریکی شراکت داری اور تعاون کا جائزہ لینے کے لیے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے حکم پر لائیڈ آسٹن سے ملاقات کی۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین