Code : 3762 4 Hit

عراق کو درپیش مسائل کا سبب امریکی اتحاد ہے:عراقی رکن پارلیمنٹ

عراقی پارلیمانی اتحاد "النہج الوطنی" کے نمائندے نے عراقی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ امریکہ کے زیرقیادت بین الاقوامی اتحادی افواج کو ملک سے باہر کرے۔

ولایت پورٹل:المعلومہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراق کے پارلیمانی اتحاد "النہج الوطنی" کے ترجمان حسین العقابی نے عراقی حکومت سے بین الاقوامی اتحادی افواج کی ملک سےموجودگی ختم کرنے کا مطالبہ کیا۔
العقابی نے کہا کہ عراق کو امریکی زیر قیادت بین الاقوامی اتحادی افواج کی موجودگی پر نظر ثانی کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ اس جائزے کو بین الاقوامی اتحاد کی ہر سطح پر ہونا چاہئے ، کہا کہ امریکی اتحاد "عراق کو درپیش مسائل کا ایک دروازہ ہے۔
عراقی پارلیمنٹ ممبر نے مزید کہا کہ  ملک میں سکیورٹی کی صورتحال بڑی حد تک بہتر ہو رہی ہے اور امریکہ یا بین الاقوامی فوجی موجودگی کے ذریعے عراقی فضائی حدود کی حفاظت کرنے کا کوئی جواز نہیں ہے۔
عقابی نے کہا کہ عراق میں امریکی افواج اور اتحادیوں کی موجودگی کا معاملہ بند کیا جانا چاہئے اور متعدد ممالک کو ان افواج کی موجودگی کے مسائل سے بچانا چاہئے۔
یادرہے کہ بغداد ہوائی اڈے کے قریب سپاہ پاسدارن کی قدس فورس کے کمانڈر  مرحوم لیفٹیننٹ جنرل قاسم سلیمانی اور پر الحشد الشعبی تنظیم کے نائب سربراہ  ابو مہدی المہندس کی شہادت کے بعد  عراقی پارلیمنٹ نے جنوری کے وسط میں امریکی دہشت گردوں کو ملک بدر کرنے کی منظوری دی تھی۔
تاہم اب جبکہ اس قانون کی منظوری کو قریب سات ماہ گزر چکے ہیں  امریکہ سے وابستہ کچھ عراقی سیاسی گروہ اس بل پر عمل درآمد کی راہ میں رکاوٹیں کھڑی کررہے ہیں یہاں تک کہ امریکہ نے اس ملک میں اپنی افواج کی موجودگی کا تعین کرنے کے لئے عراق سے مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین