امریکہ کے پاس انسانیت کےلیے دہشتگردی کے سوا کچھ نہیں:عراقی حزب اللہ

عراقی حزب اللہ تحریک نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ کے پاس جنگ ، دہشت گردی اور انسانیت کو تباہ کرنے کی سازش کے سوا کچھ نہیں ہے اور عراق کے خلاف اس کے اقدامات کا عراق قوم کی مزاحمت پر کوئی اثر نہیں ہوگا۔

ولایت پورٹل:المیادین نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق عراقی حزب اللہ کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا  ہے کہ امریکہ کے مسلط کردہ بالادستی کے تمام طریقوں کو عراق میں مزاحمتی افراد کی "چٹان" کا سامنا کرنا پڑے گا۔
حزب اللہ نے بعض افراد کو امریکی پابندیوں کی فہرست میں شامل ہونے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ امریکی ان اقدامات سے عراقی عوام کی مزاحمت کم نہیں ہوگی۔
حزب اللہ کے بیان میں آیا ہے  کہ دنیا امریکی اقدامات سے تنگ آچکی ہے اس لیے کہ اس کے پاس انسانیت کے لئے جنگ ، دہشت گردی اور سازش کے سوا کچھ نہیں ہے۔
یادرہے کہ امریکی محکمہ خزانہ نے پچھلی جمعرات کو ایران سے وابستہ افراد اور اداروں کے خلاف نئی پابندیاں جاری کیں جن میں روزوں کی  تعمیر نو کا مرکز بھی شامل ہے۔
واضح رہے کہ امریکہ نے ایران  کے15افراد اور5اداروں پر پابندیاں عائد کرتے ہوئے دعوی کیا ہے کہ یہ پابندیاں دہشت گردی کے خلاف جنگ سے متعلق ہیں۔
دوسری طرف ، نیویارک ٹائمز نے ہفتے کی صبح ایک رپورٹ میں لکھا ہے کہ پینٹاگون نے اپنے فوجی کمانڈروں کو ایک خفیہ ہدایت دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ عراق میں اپنی نقل و حرکت میں اضافہ اورعراقی حزب اللہ کو تباہ کرنے کی مہم کا منصوبہ مرتب کریں۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین