Code : 3121 19 Hit

کورونا وائرس کا مقابلہ کرنے کے لیے امریکی سینٹ کا ربوں ڈالر کا بجٹ پاس کرنے کی کوشش

امریکہ میں کورونا وائرس پھیلنے سے نمٹنے کے بارے میں ٹرمپ کے اقدامات پر امریکی سینٹ کے خدشات کے پیش نظر سینیٹ کے اکثریتی رہنما نے اس نامعلوم وائرس سے نمٹنے کے لئے اربوں ڈالر کے بجٹ کا بل طلب کیا ہے۔

ولایت پورٹل:روئٹرز نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق امریکی سینیٹ کی اکثریت کے رہنما یچ مک کانل کا کہنا ہے  کہ انہوں نے کرونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اگلے دو ہفتوں کے اندر سینیٹ سے بجٹ کا بل پاس کرنے کو کہا ہے۔
واضح رہے کہ  ریاستہائے متحدہ میں کورونا وائرس میں مبتلا افراد کی تعداد 100 تک جا پہنچی ہے اور امریکہ میں کم از کم چھ اموات کی تصدیق ہوچکی ہے جس کے بعد سینیٹ نے اس نامعلوم وائرس کے لئے بجٹ پاس کرنے کے لیےبل طلب کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق  اس بل میں کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے کئی ارب ڈالر کا بجٹ شامل ہونے کی توقع کی جارہی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ امریکی ایوان نمائندگان کورونا وائرس سے نمٹنے کے لئے اس بل کے مسودے پر کل رائےشماری کریں گے۔
واضح رہے کہ ٹرمپ کی انتظامیہ کی جانب سے کورونا وائرس کے پھیلنے سے نمٹنے کے بارے میں ناقص اقدمات سے امریکہ میں تشویش پیدا ہوگئی ہے یہاں تک کہ واشنگٹن کے گورنر نے بھی اس وبا کے خطرے کی وجہ سے ہنگامی حالت کا اعلان کردیا ہے۔
یادرہے کہ امریکی صدر نے ہفتہ کے روز  ایک نیوز کانفرنس میں کہا تھا کہ ہم نے کورونا کے خلاف انتہائی سخت اقدامات اٹھائے ہیں ،عوام کو اس وائرس سے خوفزدہ ہونے کی ضرورت نہیں ہے ، ہم ان علاقوں میں کام کر رہے ہیں جہاں ہم نے اس وائرس  کے اثرات  ملے ہیں نیزاپنے شہریوں کی اس وبا سے متأثر  ممالک کے  سفر پر  بھی پابندی عائد کردی ہے۔


 

 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین