امریکی صدر کا دورہ سعودی عرب ایک معما

اب تقریباً ایک ماہ سے امریکی صدر جوبائیڈن کا سعودی عرب کا دورہ کچھ واضح ابہام کا شکار ہے۔

ولایت پورٹل:تقریباً ایک ماہ سے امریکی صدر جو بائیڈن کا سعودی عرب کا دورہ کچھ واضح ابہام کا شکار ہے جبکہ اس عرصے کے دوران امریکی میڈیا ، وائٹ ہاؤس، اس ملک کی وزارت خارجہ اور باخبر امریکی ذرائع سے علاقائی میڈیا نے اس سفر کے وقت کے بارے میں خبریں شائع کیں اور  مستقبل قریب میں اس طرح کے سفر کی تصدیق یا تردید بھی کی۔
واضح رہے کہ ایسا اس وقت ہوتا ہے جب کسی ملک کے عہدیدار کا کسی دوسرے ملک کا دورہ عام طور پر ایک مخصوص شیڈول کے مطابق ہوتا ہے، اب سوال یہ ہے کہ امریکہ میں حکمران ٹیم نے وائٹ ہاؤس کے حتمی فیصلے کی پرواہ کیے بغیر میڈیا میں ایسا سیاسی کھیل کیوں شروع کر رکھا ہے، پہلا قدم جس میں بائیڈن کے دورہ سعودی عرب کی منصوبہ بندی ابتدائی مرحلے کے طور پر کی گئی تھی اس سال مئی کے آخر میں امریکی اخبار انٹراسیپٹ کی طرف سے شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں سی آئی اے کے ڈائریکٹر ولیم برنز کے ایک ماہ قبل سعودی عرب کے دورے کے بارے میں بتایا گیا تھا۔
تاہم سی این این  نے بعد میں ایک رپورٹ میں کہا کہ بائیڈن کی محمد بن سلمان سے پہلی ملاقات آنے والے ہفتوں میں ہونے کا امکان ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین