Code : 2286 104 Hit

ہمارا کام نکل گیا ہے اب تم جاؤ جہنم میں؛ٹرمپ کا شامی کردوں کے ساتھ اظہار ہمدردی

ایک صہیونی اخبار نے امریکی صدر کی جانب سے شمالی شام سے امریکی فوج کو نکالے جانے کے فیصلے پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ٹرمپ کی نظر میں شام کے کردوں نے اپنی ذمہ داری انجام دے دی ہے اور اب و ہ شوق سے جہنم میں جا سکتے ہیں ۔

ولایت پورٹل:صیہونی اخبار ہارٹئز نے  اپنی ایک رپورٹ میں  لکھا ہے کہ امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی شام سے اپنی فوجیں نکالنے کا  ایسے وقت میں فیصلہ کیا ہے جب ترکی وہاں پر کردوں کے خلاف حملے کرنے کے پر تول رہا ہے ، رپورٹ میں آیا ہے کہ ٹرمپ کی نظر میں شام کے کردوں نے جو بھی کیا ہےوہ ان کو کرنا ہی چاہیے تھا اب وہ بڑے شوق سے جہنم میں جاسکتے ہیں،صیہونی اخبار میں اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہے کہ ٹرمپ کے  اس اعلان کے بعد کردوں کو سمجھ میں آجانا چاہیے کہ امریکہ کتنا قابل اعتماد ہے ،امریکہ نے آج تک کس کے ساتھ وفاداری کی ہے جو کردوں کے ساتھ کرے گا ،کیا اس نے ایران کے ساتھ ہونے والا ایٹمی معاہدہ نہیں توڑا ہے ،کیا اس نے  دنیا کے کئی ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے نہیں توڑے ، صہیونی اخبار نے اپنی رپورٹ میں مزید لکھا ہےترکی  کے مقابلے میں شامی کردوں کو تنہا چھوڑ دینا امریکہ کا ایک نہایت احمقانہ قدم ہے لیکن کیا کہا جاسکتا ہے جب امریکہ کے صدر کا کہنا ہے کہ اگر کردوں نے شام میں داعش کے خلاف قربانیاں دی ہیں  تو کوئی بڑا کام نہیں کیا کیوں کہ   ایک مسلح تنظیم کا کام ہی یہی ہے اس کے بھی آدمی مرتے ہیں  اور سامنے والے کے بھی مرتے ہیں ،قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ نے شمالی شام میں ترکی کو آزاد چھوڑ رکھا ہے اور اس نے شام کے اندر 30 کلومیٹر کےعلاقہ تک قبضہ کر رکھا ہے وہاں پر  اپنی فوجی چوکیاں بنا  رکھی ہیں اور آبادیاتی تناسب کو بدل دیا ہے، دراصل ترکی نے اس علاقے کو اپنے لئے امن کا علاقہ قرار دے کر بیس لاکھ سے زائد شامی پناہ گزینوں کو وہاں پر بسایا ہے، یاد رہے کہ امریکی حکومت نے  کل رات خبردی ہے کہ  ٹرمپ اور ترکی کے صدر کے درمیان ٹیلی فون پر ہونے والی گفتگو  میں اتفاق کیا گیا ہے کہ  امریکہ شمالی شام میں ترکی کی کاروئیوں میں نہ شامل ہوگا اورنہ ہی ان کی حمایت کرے گا۔

0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम