Code : 3876 5 Hit

امریکی جنگی بیڑے پر آتشزدگی؛21افرادزخمی

امریکہ کے سان ڈیاگوبحری اڈے پر امریکی بحری بیڑےیو ایس بونہم رچرڈ کو لگی آگ 12 گھنٹوں سے زیادہ جاری ہے اور امکان ہے کہ یہ بیڑاکچھ دن تک جلتا رہے گا۔

ولایت پورٹل:امریکی فوجی ذرائع کی تازہ ترین خبر کے مطابق جنوب مغربی ریاستہائے متحدہ میں سان ڈیاگو نیول اڈے پر یو ایس ایس بونہم رچرڈ جنگی جہاز کے ڈیک پر بڑے پیمانے پر آگ اور دھماکے کے بعد 17 ملاحوں اور 4 شہریوں سمیت 21 افراد کو اسپتال لے جایا گیا ہے،زخمیوں کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انھیں معمولی زخم آئے ہیں اور کسی کی جان کو خطرہ نہیں ہیں، ادھر  جہاز میں اب بھی آگ  لگی ہوئی ہے اور فائر فائٹنگ کا آپریشن جاری ہے،رپورٹ کے مطابق حادثے کے وقت یہ جنگی جہاز سان ڈیاگو میں امریکی بحریہ کے اڈے پر، جہاں اس کا اپنا گھر سمجھا جاتا ہے، معمول کے مطابق نگرانی میں تھا ،جہاز میں قریب ایک ملین گیلن ایندھن اور قابل ذکر مقدار میں گولہ بارود موجود تھا۔
سان ڈیاگو فائر اینڈ ریسکیو سروس کے مطابق  فائربرگیڈ اور ریسکیو ٹیمیں مقامی وقت کے مطابق صبح آٹھ بجکر دس منٹ پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں، حادثے کے وقت  اس  840 فٹ (255 میٹر سے زیادہ) کی کشتی پر لگ بھگ 200 ملاح اور افسران سوار تھے،سان ڈیاگو فائرسروس کے چیف نے امریکی چینل سی این این کو بتایا کہ اس جہاز کے کئی دنوں تک جلتے رہنے اور پانی کے نیچے چلے جانے کا امکان پایا جاتا ہے،ذرائع کے مطابق جہاز سے زور دار دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں اور ہوسکتا ہے کہ آگ پانی کے نیچے سے لگی ہو،تاہم ابھی تک اس طرح کی معلومات کی تصدیق نہیں ہو سکی ہےلیکن  پہلا دھماکہ آگ کے بھڑکنے  کے بعد ہوا تھا ، اس وقت جہاز کو خالی کرا لیا گیا تھا۔
بحر الکاہل میں امریکی بحریہ کے ترجمان ایڈمرل فلپ سوبیک نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ جہاز کے نچلے گودام میں صبح 8:30 بجے کے قریب سب سے پہلے آگ لگنے کی اطلاع ملی،ان کا کہنا تھا کہ  دھماکہ  شاید ہوا کے زیادہ دباؤ کی بنا پر ٹینک کے زیادہ گرم ہونے  کی وجہ سے ہوا تھا۔
 

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین