Code : 3735 18 Hit

اگر یمنیوں کی مالی مدد نہیں کی گئی تو انھیں انسانی بحران کا سامنا کرنا پر سکتا ہے؛اقوام متحدہ کا انتباہ

اقوام متحدہ کے ایک عہدیدار نے یمن کے خلاف جاری جنگ کے نتیجے میں اس ملک کی بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔

ولایت پورٹل:اناتولی نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق  انسانی امور  کے سلسلہ میں اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے مشیر مارک لوکوک نے یمن میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کے بارے میں متنبہ کیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق  انہوں نے کہا کہ ہمیں  یمن  میں بگڑتی ہوئی انسانی صورتحال کو کم کرنے کے لئے اس ملک میں دیرپا سیاسی حل کی ضرورت ہے۔
اقوام متحدہ کے عہدیدار نے کہا کہ اگر یمنیوں کی مالی مدد نہیں کی گئی تو جنگ اور غربت کے نتیجے میں انہیں تباہ کن حالات کا سامنا کرنا پڑے گا خاص طور پر جب ملک میں کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یمن میں کورونا وائرس کے پھیلنے نے ملک میں بہت سے لوگوں کے مصائب میں اضافہ کیا ہے۔




0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین