Code : 3479 112 Hit

یمن میں کورونا کے بارے میں اقوام متحدہ کا انکشاف

یمن میں اقوام متحدہ کے رابطہ برائے انسانی امور کی تنظیم (او سی ایچ اے) نے کہا ہے کہ یہ بیماری عام ہونے سے پہلے کئی ہفتوں سے یمن میں موجود تھی۔

ولایت پورٹل:اقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی امور کی رابطہ تنظیم (او سی ایچ اے) نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یمن میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تیزی سے اضافہ اس بات کا اشارہ کرتا ہے کہ اس کے انکشاف سے چند ہفتے قبل یہ مرض یمن میں موجود تھا۔
ارم نیوز کے مطابق ، یمن کے مشرقی صوبے المهره میں مقامی عہدیداروں نے بدھ کےروز  کرفیو نافذ کرتے ہوئے تجارتی دکانوں کے کھلونے پر پابندی عائد کردی تاکہ کورونا کے پھیلاؤ میں اضافے کو روکا جاسکے۔
پچھلے ہفتے عدن الغد اخبار کے چیف ایڈیٹر فتحی بن لزرق نے اعدادوشمار جاری کیے جس میں بتایا گیا تھا کہ مستعفی حکومت کے خود ساختہ دارالحکومت جنوبی یمن میں واقع شہر عدن میں کورونا متاثرین کی تعداد خطرناک حد تک بڑھ رہی ہے جس میں ہلاکتوں کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔
واضح رہے کہ اس شہر میں پھیلنے والی بیماریوں میں کورنا پہلے نمبر پر ہے اور اس کی وجہ سے ہلاکتیں بھی سب سے زیادہ ہوئی ہیں۔
الخبر الیمنی نے بھی اطلاع دی ہے کہ عدن کے شہر دار السعد کے شہریوں نے قبروں کی کھدائی کے لیے  مکینیکل بیلچہ کا استعمال شروع کیا ہے جو حالیہ برسوں میں یہ ایک غیر معمولی واقعہ ہے
 

1
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین