Code : 2442 97 Hit

اقوام متحدہ کا عراق میں جاری بحران کے خاتمہ کے لیےاصلاحاتی پیکج تجویز

عراق میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن نے ، ملک میں حالیہ مظاہروں کے خاتمہ کے لیے ایسی تجاویز پیش کی ہیں جو ان کے مطابق کشیدگی کو کم کرسکتی ہیں۔

ولایت پورٹل:عراق میں اقوام متحدہ کے امدادی مشن (یو این اے ایم آئی) نے عراقی مظاہروں کے دوسرے دور کے سترہویں روز اتوار کی رات کیشدگی کو کم کرنے کی تجاویز پیش کیں ہیں اور دعوی کیا ہے کہ عراقی سیاسی جماعتوں کے ساتھ تبادلۂ خیال کر رہے ہیں،بیان میں موجودہ  مظاہروں  کو عراق میں گذشتہ سولہ سالوں میں کوئی پیشرفت نہ ہونے کا نتیجہ قرار دیا گیا ہے اور انتباہ دیا گیا ہے کہ اس بات کا خطرہ بہت بڑھ رہا ہے کہ شرپسند عناصر  پرامن احتجاج کو ہائی جیک کر کے اور کسی بھی حقیقی تبدیلی  کی کوشش کے راستہ میں روڑے اٹکا  دیں  لہذا وقت بہت اہم سے نیز ٹھوس نتائج بھی نہایت ہی اہمیت کے حامل ہیں،یو این اے ایم آئی کی کی جانب سے پیش کی جانے والی تجاویز کو تین حصوں میں تقسیم کیا گیا ہے: " ہفتہ" ، "مختصر مدت" اور "درمیانی مدت"جن میں  پر امن احتجاج میں شرکت کرنے کی آزادی  ، تخریب کاری اور تشدد کے مرتکب افراد کے مقدمے کی سماعت ، اور غیر ملکی جماعتوں سے عراقی امور میں مداخلت بند کرنے کا مطالبہ ، یہ سب "ایک ہفتہ" کی تجاویز میں شامل ہیں،انتخابی اصلاحات ، سکیورٹی کے شعبے میں اصلاحات، عہدیداروں کے اثاثوں کی تفصیلات عوام کے سامنے بیان کرنا  اور انسداد بدعنوانی ،یہ  تین قلیل مدتی تجاویز ہیں جن کے بارے میں اس گروہ کا خیال ہے کہ انھیں  ایک سے دو ہفتوں میں لاگو کیا جانا چاہئے،عراق کے آئین میں ترمیم  اور اس کے لیے  عوامی ریفرنڈم ، قوانین میں بڑے پیمانہ پر اصلاحات اور بدعنوانی کے مرتکب افراد کا مقابلہ کرنا  اس گروہ کی جانب سے پیش کی جانے والی وسط مدتی تجاویز ہیں۔


0
شیئر کیجئے:
फॉलो अस
नवीनतम