یمن جنگ بندی کے بارے میں اقوام متحدہ کی تجویز

اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی برائے یمنی امور نے اعلان کیا کہ اس تنظیم نے جنگ بندی کو ممکنہ طویل ترین مدت کے لیے بڑھانے کی تجویز دی ہے۔

ولایت پورٹل:یمن کے امور کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی ہانس گرنڈ برگ نے اعلان کیا کہ اس تنظیم نے یمن میں جنگ بندی میں توسیع کے لیے ایک نئی تجویز پیش کی ہے، گرنڈ نے الجزیرہ نیوز چینل کو بتایا کہ ہم نے  یمن میں سرگرم مختلف فریقوں کو تجویز پیش کی کہ جنگ بندی کو ممکنہ طویل ترین مدت تک بڑھایا جائے اور ہم اپنی تجویز پر یمنی فریقوں کے جواب کا انتظار کر رہے ہیں۔
انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ تمام فریقوں کے درمیان تعمیری تشخیص ہونی چاہیے، واضح کیا کہ جنگ بندی ایک عظیم کامیابی تھی اور ہمیں امید ہے کہ یمن میں ایک حتمی حل اور ایک مستقل جنگ بندی تک پہنچا جا سکتا ہے جس کے ذریعہ اس ملک میں جاری جنگ کا خاتمہ ہوجائے۔
اقوام متحدہ کے اس عہدہ دار نے جارح سعودی اماراتی اتحاد کی طرف سے جنگ بندی کی سیکڑوں خلاف ورزیوں کا حوالہ دیئے بغیر دعویٰ کیا کہ اگر یمنی فریقین کی جانب سے سیاسی عزم نہ ہو تو ہم کسی نتیجے تک نہیں پہنچ سکتے۔
واضح رہے  کہ اس سلسلے میں یمن کے امور کے لیے امریکی ایلچی نے گزشتہ ماہ ستمبر میں اعلان کیا تھا کہ سعودی اتحاد صنعا کے ساتھ جنگ بندی کے لیے ایک وسیع تر معاہدہ طے کرنے کے لیے کوشاں ہے۔

0
شیئر کیجئے:
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین