ولایت پورٹل:المیادین نیوز چینل کی رپورٹ کے مطابق لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج (UNIFEL) کے سربراہ اسٹیفانو ڈیل کول نے آج (منگل)اپنے ایک بیان میں زور دیا کہ لبنان کی فضائی حدود میں اسرائیلی لڑاکا طیاروں کی اڑان اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی ہے، UNIFIL کے سربراہ نے اسرائیلی فوج سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ اپنے جنگی طیاروں کو لبنان کی فضائی حدود میں اڑان بھرنے سے روکے، دوسری طرف انہوں نے زور دے کر کہا کہ یہ جاری تخریب کاری کشیدگی کا باعث بنے گی اور یہ اقدامات بیروت اور تل ابیب کے مابین جنگ بندی معاہدے کو خطرے میں ڈال سکتے ہیں۔
ڈیل کول نے یہ کہتے ہوئے کہ یونیفیل نے حالیہ دنوں میں اسرائیلی لڑاکاؤں کی بڑی تعداد میں خلاف ورزیاں ریکارڈ کی ہیں،کہا کہ اسرائیلی لڑاکا طیارے لبنان کی فضائی حدود میں اڑان بھر رہے ہیں اور ایسی کارروائی ہے جس کی خود سلامتی کونسل نے مذمت کی۔
واضح رہے کہ یہ انتباہ صیہونی حکومت کے جنگی طیاروں کے گذشتہ دنوں متعدد بار جنوبی لبنان کے دیہاتوں اور شہروں پر اڑنے کے بعد سامنے آیا ہے، اس سلسلے میں لبنان کے صدر مشیل عون نے اس سے قبل بھی لبنان کے لئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل کے خصوصی نمائندے جان کوبیس کے ساتھ گفتگو میں اسرائیل جانب سے لبنان کی فضائی اور زمینی حدود کی پامالی کے معاملے پر توجہ دلائی تھی۔
اقوام متحدہ کی امن فوج کے سربراہ کا صیہونی فوج کو انتباہ
لبنان میں اقوام متحدہ کی امن فوج (UNIFEL) کے سربراہ نے اسرائیلی فوج کو متنبہ کرتے ہوئے اس سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ لبنانی فضائی حدود کی خلاف ورزی بند کرے۔

wilayat.com/p/4416
متعلقہ مواد
ہمیں فالو کریں
تازہ ترین